کرکٹ

آئی پی ایل: کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران، بروک کو ملے 13.25 کروڑ، نیشام سمیت 73 کھلاڑی نہیں ہوسکے فروخت

اس بار نیلامی میں انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک کی بولی نے سب کو حیرت زدہ کر دیا۔ انہیں سن رائزرس حیدرآباد نے 13.25 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

ہیری بروک، تصویر آئی اے این ایس
ہیری بروک، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: آئی پی ایل کی منی نیلامی میں 80 کھلاڑیوں جن میں سے 51 ہندوستانی اور 29 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیموں نے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ کچھ کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا، جب کہ 73 کھلاڑی فروخت نہ ہوسکے۔ اس بار نیلامی میں انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک کی بولی نے سب کو حیرت زدہ کر دیا۔ انہیں سن رائزرس حیدرآباد نے 13.25 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ 23 سالہ انگلش بلے باز پاکستان سپر لیگ میں کھیل چکے ہیں۔ وہ لاہور قلندرز کے لیے کھیلتے ہیں اور 2023 میں پہلی بار آئی پی ایل کھیلیں گے۔

Published: undefined

29 سالہ بہار کے تیز گیند باز مکیش کمار کو دہلی کیپٹلس نے 5.5 کروڑ روپے میں خریدا۔ مکیش نے حال ہی میں انڈیا اے ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلی ہے۔ ستمبر 2022 میں، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے بغیر آئی پی ایل کھیلے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ مکیش کی گیند بازی کی لائن اور لینتھ عمدہ ہے۔ پچھلے سال، انہیں آر سی بی نے نیٹ باؤلر کے طور پر بلایا تھا، لیکن وہ کووڈ کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکے تھے۔

Published: undefined

جموں و کشمیر کے بائیں ہاتھ کے بلے باز ویورانت شرما کو سن رائزرس حیدرآباد نے 2.60 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ویورانت نے لسٹ-اے کرکٹ کے 14 میچوں میں 39.92 کی اوسط سے 519 رنز بنائے ہیں۔ بلے بازی کے ساتھ ساتھ ویورانت بولنگ بھی کرتے ہیں۔ پچھلے سیزن میں، وہ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کے ساتھ نیٹ میں اسپن بولر کے طور پر منسلک تھے۔

Published: undefined

آئرش فاسٹ بولر جوشوا لٹل (جوش لٹل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کو گجرات ٹائٹنز نے 4.4 کروڑ روپے میں خریدا۔ اس کے ساتھ ہی لٹل آئی پی ایل نیلامی میں منتخب ہونے والے پہلے آئرش کھلاڑی بن گئے۔ جوش لٹل نے حال ہی میں آسٹریلیا میں ٹی۔20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ورلڈ کپ کے 7 میچوں میں 7 کی اکانومی کے ساتھ رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں۔ جوشوا گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں چنئی ٹیم میں نیٹ بولر تھے۔ جوشوا نے نیلامی میں اپنا نام 50 لاکھ کی بنیادی قیمت کے ساتھ درج کرایا تھا۔ 23 سالہ جوشوا کے لیے گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ایک دلچسپ بولی کی جنگ شروع ہوئی۔ آخر میں گجرات جیت گیا۔

Published: undefined

ہماچل پردیش کے کھلاڑی میانک ڈاگر کو سن رائزرس حیدرآباد نے 1.8 کروڑ میں خریدا ہے۔ میانک نے اس سال سید مشتاق علی ٹرافی میں سات میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ میانک 2018 کے آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی ٹیم کا حصہ تھے۔ تاہم انہوں نے ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز نیشم بھی اس بار نیلامی میں فروخت نہ ہوسکے۔ کسی ٹیم نے انہیں نہیں خریدا۔ نیشام نے اپنے آئی پی ایل کیریئر میں کل 12 میچ کھیلے ہیں۔ جیمز نیشم کے پاس کافی تجربہ ہے۔ وہ ٹی۔20 کے ماہر بھی ہیں۔ نیشام آئی پی ایل کے علاوہ پی ایس ایل، کیریبین لیگ اور بگ بیش میں بھی کھیل چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined