کولکاتا: آئی پی ایل 2024 کا 28 واں میچ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے درمیان کھیلا گیا، جسے کے کے آر نے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ اس میچ میں کے کے آر کے کپتان شرئیس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد لکھنؤ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں کے کے آر نے 15.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔
Published: undefined
لکھنو کے خلاف کے کے آر کی یہ پہلی جیت ہے۔ اس جیت میں فل سالٹ نے 89 رن کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 47 گیند میں میں 14 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے ہدف حاصل کر لیا۔ شریئس ایئر نے 38 رنوں کا تعاون کیا۔
قبل ازیں، ایڈن گارڈن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان شرئیس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی لکھنؤ ٹیم کی شروعات خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں اوپنر کوئنٹن ڈی کاک (10) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد دیپک ہڈا (4) بھی پانچویں اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ اسٹارک نے انہیں رمندیپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
احتیاط سے بلے بازی کرنے والے راہل بھی 11ویں اوور میں سنیل نارائن کا شکار بنے۔ راہل نے 27 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رن بنائے۔ آیوش بدونی نے دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر (29) رنز بنائے۔ مارکس اسٹونیس (10) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
نکولس پورن نے 32 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے۔ انہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ ارشد خان پانچ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کرونل پانڈیا سات رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ لکھنؤ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 161 رنز بنائے۔
کولکاتا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین وکٹ حاصل کی۔ ویبھو اروڑہ، سنیل نارائن، ورون چکرورتی اور آندرے رسل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined