آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر کا کہنا ہے کہ اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی -20 ورلڈ کپ اگر ملتوی کیا جاتا ہے تو آئی پی ایل کے انعقاد کا راستہ صاف ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں اور اس سال ہونے والے ٹی -20 ورلڈ کپ کے انعقاد کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہندستان میں لاک ڈاؤن کے سبب 29 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔
Published: undefined
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیون رابرٹس نے حال ہی میں کہا تھا کہ ٹی -20 ورلڈ کپ کے بارے میں آخری فیصلہ اگست سے پہلے نہیں ہو پائے گا اور اس کی تصویر 28 مئی کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ کی میٹنگ کے بعد صاف ہوگی۔
Published: undefined
ٹیلر نے کہا کہ میرے خیال سے ٹی -20 ورلڈ کپ ملتوی کیا جا سکتا ہے کیونکہ 15 ٹیموں کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہوگا اور سات مقامات پر 45 میچوں کا اہتمام کرنا ہو گا۔تازہ صورتحال میں بیرون ملک کا دورہ کرنا انتہائی مشکل ہے اور اس کے بعد یہاں پہنچنے پر 14 دنوں کے لئے كوارنٹين میں رہنے سے اس کا ہونا اور بھی مشکل ہے۔
Published: undefined
ٹیلر نے کہا کہ اگر آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ کے لیے ملتوی کر دے تو بی سی سی آئی کے لئے آئی پی ایل منعقد کرانے کو لے کر راستہ صاف ہو سکتا ہے جس سے ذمہ داری ذاتی کھلاڑی پر آجائے گی کہ وہ سفر کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ورلڈ کپ میں تو پوری ٹیم کو دوسرے ملک کا سفر کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
سابق کپتان نے کہا کہ ظاہر ہے کہ سی اے ٹی -20 ورلڈ کپ منعقد کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اس کے بارے میں بھی بات کر رہا ہے کہ اس کے کھلاڑی آئی پی ایل کے لئے ہندستان جائیں گے یا نہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ ہندستان آسٹریلیا آئے۔میرے خیال سے ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے کرکٹ کو وقت ملا ہے اور انہیں اب منصوبہ تیار کرنا چاہئے۔مجھے اس بات پر کوئی شک نہیں کہ سی اے اب آئی پی ایل کا بارے میں سوچ رہا ہے اور شاید ٹی -20 ورلڈ کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔
Published: undefined
ٹیلر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندستان آسٹریلیا کا دورہ کرے اس کے لئے انہوں نے ایڈیلیڈ اوول میں چار ٹیسٹ میچ کرانے کو لے کر بات چیت کی ہے۔میرے خیال سے یہ ممکن ہے اور اگر یہاں میچ منعقد ہوتے ہیں تو اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل بھی مل سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز