آئی پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کا اسٹیج پوری طرح سے تیار ہو گیا ہے۔ کل یعنی 23 دسمبر کو ہونے والی نیلامی کو لے کر نیلامی میں شامل ہوئے کھلاڑیوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ اس بار آئی پی ایل نیلامی میں 15 سال سے لے کر 40 سال کی عمر تک کے کھلاڑی موجود ہیں۔ مجموعی طور پر 405 کھلاڑی نیلامی کا حصہ ہیں جن میں زیادہ سے زیادہ 87 کھلاڑیوں پر بولی لگائی جا سکے گی۔ ہندوستان سمیت 14 ممالک کے کھلاڑی اس نیلامی کا حصہ بنیں گے۔
Published: undefined
اس سال نیلامی میں 24 سال کی عمر کے سب سے زیادہ 38 کھلاڑی ہیں، اور 26 و 27 سال کی عمر کے 35-35 کھلاڑی ہیں۔ 25 سال کی عمر کے 33 اور 28 سال کی عمر کے 30 کھلاڑی ہیں۔ اس سال نیلامی کے سب سے نوجوان کھلاڑی افغانستان کے 15 سالہ اللہ محمد غضنفر ہیں۔ غضنفر بنیادی طور پر دائیں ہاتھ کے اسپن گیندباز ہیں اور انھوں نے اب تک محض تین ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور پانچ وکٹ حاصل کیے ہیں۔ یہ گیندباز نیلامی میں سرپرائز پیکیج ثابت ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
نیلامی میں 15 سال کے بعد 18 سال کی عمر کے کھلاڑی سب سے کم عمر ہیں۔ 18 سال کے چھ کھلاڑی نیلامی میں اتریں گے جن میں سے پانچ کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ ایک کھلاڑی انگلینڈ کا ہے جس کا نام ہے ریحان احمد۔ ریحان کو چھوڑ کر باقی کھلاڑیوں نے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔ پانچ ہندوستانی کھلاڑیوں میں شیخ رشید، نشانت سندھو، دنیش بانا، کمار کشاگر اور ثاقب حسین شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ شیخ رشید اس سال عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی انڈر 19 ٹیم کے نائب کپتان تھے۔ انھوں نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔
Published: undefined
جہاں تک کل ہونے والی نیلامی میں سب سے زیادہ عمر دراز گیندباز کا سوال ہے، تو اس معاملے میں ہندوستانی اسپن گیندباز امت مشرا کا نام سب سے آگے ہے۔ 40 سالہ امت مشرا نے 154 آئی پی ایل میچوں میں 166 وکٹ لیے ہیں۔ 17 رن دے کر پانچ وکٹ آئی پی ایل میں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ امت مشرا 2008 سے ہی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں اور اب تک کھیلتے آ رہے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ سیزن میں وہ نہیں کھیل سکے تھے۔ اس لیگ میں وہ دہلی کیپٹلز، ڈکن چارجرس، سنرائزرس حیدر آباد جیسی ٹیموں سے کھیل چکے ہیں۔ امت مشرا کا تجربہ کسی بھی ٹیم کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
نیلامی میں دوسرے سب سے عمر دراز کھلاڑی افغانستان کے مشہور آل راؤنڈر محمد نبی ہیں۔ 38 سالہ نبی نے اب تک 17 آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں۔ انھوں نے 2017 میں آئی پی ایل ڈیبیو کیا تھا اور اب تک سنرائزرس حیدر آباد اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں نبی کے کے آر کا ہی حصہ تھے۔ عمر دراز کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر نامیبیا کے ڈیوڈ ویز کا نام آتا ہے۔ 37 سالہ ویز پہلے جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں، حالانکہ گزشتہ کچھ سالوں سے وہ نامیبیا ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔ ویز آئی پی ایل کا حصہ پہلے بھی رہ چکے ہیں۔ اس لیگ میں انھوں نے 2015 میں ڈیبیو کیا تھا اور آخری میچ انھوں نے 2016 میں کھیلا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined