کرکٹ

آئی پی ایل نیلامی 2021: دھڑکنیں تیز، 18 فروری کو ہوگی کھلاڑیوں کی نیلامی

ہندوستان اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ چنئی میں 17 فروری کو ختم ہوگا۔ غالباً اسی لیے آئی پی ایل نیلامی کے لیے چنئی کا مقام منتخب کیا گیا ہے اور تاریخ 18 فروری طے کی گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

آئی پی ایل 2021 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے آج دوپہر یہ جانکاری دی گئی کہ چنئی میں 18 فروری کو کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔ اس ٹوئٹ کے بعد نہ صرف آئی پی ایل اور کرکٹ کے شیدائیوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئی ہیں، بلکہ ہر اس بڑے چھوٹے کھلاڑی کی دھڑکنیں بھی تیز ہو گئی ہیں جو آئی پی ایل 2021 میں کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Published: undefined

یہاں قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ چنئی میں 17 فروری کو ختم ہوگا۔ غالباً اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی پی ایل نیلامی کے لیے چنئی کا مقام منتخب کیا گیا ہے اور تاریخ 18 فروری طے کی گئی ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا ہے کہ آئی پی ایل 2021 کا انعقاد کہاں اور کب ہوگا۔ یہ امکان ضرور ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اپریل میں آئی پی ایل شروع ہو سکتا ہے، لیکن کچھ فیصلے تبھی لیے جائیں گے جب یہ طے ہو جائے گا کہ میچ ہندوستان میں ہی کھیلا جائے گا یا ملک سے باہر۔

Published: undefined

واضح ہو کہ کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کی آخری تاریخ 20 جنوری تھی اور ٹریڈنگ وِنڈو (کھلاڑیوں کا ایک ٹیم سے دوسرے ٹیم میں منتقلی) 4 فروری تک کھلی رہے گی۔ جہاں تک الگ الگ ٹیموں سے ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کا سوال ہے، تو کئی بڑے کھلاڑی نیلامی کے لیے میدان میں ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور گلین میکسویل جیسے کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں نے ریلیز کر دیا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اب یہ کھلاڑی کن ٹیموں کی جرسی پہنیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined