نئی دہلی: کورونا وبا کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے رد ہونے کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور فرنچائزیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بندوبست پر بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Published: undefined
فرنچائزیوں کی طرف سے کھلاڑیوں کے لئے سفر کی پابندی کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہے۔ کچھ فرنچائزیوں نے تسلیم کیا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے ۔ غیرملکی کھلاڑیوں کو چارٹر اڑان کے ذریعہ واپس بھیجنے کی ضرورت سمجھتے ہوئے ٹیموں کے سی ای او ،آپریشنز منیجر اور بی سی سی آئی کو پروازوں کا بندوبست کرنے اور انہیں منزل تک پہنچانے کے لئے اجازت حاصل کرنے میں زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ یہ تھوڑا مشکل اس لئے ہورہا ہے کیونکہ آٹھ میں سے چار فرنچائیزیوں کے کچھ کھلاڑی کورونا سے متاثر ہیں۔ جس کی وجہ سے کورونا سے پاک فرنچائیزیوں کے کھلاڑی بھی سفر نہیں کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ کچھ فرنچائیزیوں کے منیجروں نے اپنے کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے کے لئے ہندوستان میں ہوائی جہازوں کی کمی پائی ہے اور جس کے پیش نظر دبئی سے ایک نجی طیارہ کرائے پر لینے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا تھا۔
Published: undefined
پنجاب کنگس کے افسران نے کہا کہ ہم منگل کی دوپہر سے منصوبہ بنا رہے ہیں اور ہر آدھے گھنٹے میں منصوبوں میں تبدیلی ہورہی ہے۔ سن رائزرس کے منیجر نے کہا، ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کررہے ہیں لیکن ابھی تک اس معاملے پر کچھ بھی واضح نہیں ہوا ہے۔ چوبیس گھنٹے گزر چکے ہیں اور ابھی تک ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے گھر جانے کا پروگرام پوری طرح سے واضح نہیں ہے۔ کھلاڑیوں کو گھر بھیجنے کے لئے فرنچائیزی نے گو۔ایئر طیارہ کا بندوبست کیا ہے لیکن ہم خصوصی طور پر کیریبیائی ملک بارباڈوس کے لئے پرواز کا بندوبست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Published: undefined
اچھی بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کی سرحدیں کھلی ہوئی ہیں اور کمرشیئل ایئرلائنس جوہانسبرگ کے لئے پرواز بھررہی ہیں۔ فاف ڈو پلیسیس نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کا ایک بیچ آج دوپہر کمرشیئل پروازوں سے گھر کے لئےروانہ ہورہا ہے۔ وہیں انگلینڈ نے بھی اپنے کھلاڑیوں کو پرواز بھرنے کی اجازت دی تھی اور بدھ کے روز آٹھ انگلش کھلاڑی وطن پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
اس بیچ ممبئی انڈینس اپنےسبھی غیرملکی کھلاڑیوں کو خود کی چارٹرڈ اڑانوں سے واپس بھیج رہا ہے اور اس نے دیگر فرنچائیزیوں کے کھلاڑیوں کو ابھی اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ ادھر بی سی سی آئی دیگر کرکٹ بورڈوں کے ساتھ تال میل کررہا ہے اور کھلاڑیوں کے لئے واپس آنے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے سرکاری سطح پر بات چیت کررہا ہے۔ ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ بی سی سی آئی اور کرکٹ آسٹریلیا نے 40 رکنی آسٹریلیائی دستے کے لئے ایک چارٹر پرواز کا بندوبست کیا ہے جس میں کھلاڑی کوچ اور کمنٹیٹرس شامل ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای اور نک ہاکلے نے بدھ کے روز اس کے اشارہ دیئے تھے اور دہلی کیپٹلس کے کوچ رکی پونٹنگ نے کہا تھا، ’’ کچھ آسٹریلیائی جنوبی ایشیائی جزیرہ مالدیپ کے لئے پرواز بھرنے کے لئے احمدآباد میں ہوائی اڈے پر ہیں جہاں وہ دس روز کے کوارنٹین کے بعد گھر جائیں گے۔ اس کے علاوہ دو دیگر چارٹرڈ اڑانیں منگل کے روز احمدآباد سے روانہ ہوئی تھیں، جہاں چار ٹیمیں موجود ہیں۔ ایک پرواز چنئی اور بنگلور، جبکہ دو پروازیں دہلی کے لئے روانہ ہونی ہے جن میں ہندوستانی گھریلو کھلاڑیوں کو لے جایا گیا۔ ہم احمدآباد ہوائی اڈے پر ہیں اور مالدیپ کے لئے روانہ ہونے والے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined