آئی پی ایل 2025 سے قبل سبھی 10 ٹیموں نے 31 اکتوبر کو اپنے ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ ان ٹیموں نے جن کھلاڑیوں کو ریلیز کیا ہے، ان میں کچھ حیران کرنے والے نام شامل ہیں۔ مثلاً آئی پی ایل 2024 کی چمپئن ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے کپتان شریئس ایئر کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، 10 میں سے 4 فرنچائزی نے ریٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کرتے وقت اپنے کپتانوں کی چھٹی کر دی ہے۔ کولکاتا کے علاوہ رائل چیلنجرس بنگلورو، دہلی کیپٹلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس ایسی ٹیمیں ہیں جنھوں نے اپنے کپتانوں کو ریٹین نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں پر ایک سرسری نظر ڈالی جائے تو کم از کم 25 بڑے نام ہیں جو کہ آئی پی ایل 2025 کی نیلامی کا حصہ بنیں گے۔ یہ 25 نام اس طرح ہیں: رشبھ پنت، شریئس ایئر، کے ایل راہل، محمد سمیع، ایشانت شرما، یجویندر چہل، آر اشون، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، دیپک چاہر، محمد سراج، گلین میکسویل، فاف ڈوپلیسس، کیمرون گرین، وِل جیکس، فل سالٹ، ڈیوڈ وارنر، کوئنٹن ڈیکوک، مشیل مارش، مشیل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، رچن رویندر، ڈیوون کانوے، ڈیوڈ ملر اور ایڈن مارکرم۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سبھی ٹیموں کے پاس زیادہ سے زیادہ 6 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا اختیار حاصل تھا، پھر بھی صرف 2 ہی ٹیمیں ایسی ہیں جنھوں نے 6 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا۔ باقی ٹیموں کا کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا نمبر 6 سے کم رہا۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ موقع ہونے کے باوجود اہم کھلاڑیوں کو ریٹین نہ کیے جانے سے حیران ہیں۔ اب سبھی کو نیلامی کا انتظار ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ رشبھ پنت، محمد سمیع، رچن رویندر، مشیل اسٹارک، محمد سراج اور ڈیوڈ ملر جیسے کھلاڑیوں کو موٹی رقم میں خریدا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا