کرکٹ

آئی پی ایل 2024: گجرات ٹائٹنز کی شاندار جیت، حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست

گجرات ٹائٹنز نے موہت شرما کی شاندار باؤلنگ (تین وکٹیں، 25 رنز) اور ڈیوڈ ملر کی ناقابل شکست اننگز (44 رنز) کی بدولت حیدرآباد کو آئی پی ایل میچ میں سات وکٹوں سے مات دے دی

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 
IANS

احمد آباد: موہت شرما (25 رنز کے عوض 3 وکٹ) کی عمدہ بولنگ اور ڈیوڈ ملر (44 ناٹ آؤٹ) کی قیادت میں اس کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت اتوار کو آئی پی ایل میچ میں گجرات ٹائٹنز نے سن رائزرز حیدرآباد کو یک طرفہ طور پر 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سن رائزرس حیدرآباد کو 20 اووروں میں 8 وکٹ پر 162 تک محدود کرنے کے بعد گجرات نے 19.1 اوور میں 3 وکٹ پر 168 رنز بنا کر 5 گیند پہلے ہی میچ ختم کر دیا۔ یہ گجرات کی 3 میچوں میں دوسری جیت ہے جبکہ حیدرآباد کی 3 میچوں میں دوسری شکست ہے۔

Published: undefined

گجرات کی جانب سے ریدھیمان ساہا نے 25، کپتان شبمن گل نے 36، سائی سدرشن نے سب سے زیادہ 45، ڈیوڈ ملر نے 27 گیندوں میں ناقابل شکست 44 رنز اور وجے شنکر نے 11 گیندوں میں ناقابل شکست 14 رنز بنائے۔ ملر نے جے دیو انادکٹ کی گیند پر جیت کا چھکا لگایا۔ ملر نے 27 گیندوں کی اپنی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔

Published: undefined

اس سے قبل عبدالصمد کی 14 گیندوں میں 29 رنز کی اننگز کی بدولت حیدرآباد نے 162 رن اسکور کئے۔ حیدرآباد نے اپنے آخری میچ میں ممبئی کے خلاف 277 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا لیکن اس بار گجرات نے حیدرآباد ہاتھ کھولنے کا موقع نہیں دیا۔ موہت نے آخری اوور کی دوسری اور تیسری گیند پر بالترتیب شہباز احمد اور واشنگٹن سندر کی وکٹیں حاصل کیں جب کہ عبدالصمد آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ موہت نے 4 اوور میں 25 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔

حیدرآباد کی جانب سے ابھیشیک شرما اور عبدالصمد نے 29-29 رنز بنائے جبکہ ہینرک کلاسن نے 24 اور شہباز نے 22 رنز کا تعاون دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے 19 اور مینک اگروال نے 16 رنز بنائے، جبکہ ایڈن مارکرم نے 17 رنز کا تعاون کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined