گوتم گمبھیر نے آئی پی ایل 2024 سے ٹھیک پہلے اپنی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سابق ہندوستانی کرکٹر نے اپنی موجودہ آئی پی ایل ٹیم ایل ایس جی سے ناطہ توڑ کر کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ گوتم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خود اس سلسلے میں جانکاری دی ہے اور کہا ہے کہ وہ کے کے آر کو جوائن کرنے والے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گوتم گمبھیر آئی پی ایل کے گزشتہ دو سیزن سے ایل ایس جی کی ٹیم میں مینٹر کا کردار نبھا رہے تھے۔ گوتم نے اپنی کپتانی میں کے کے آر کو آئی پی ایل 2012 اور آئی پی ایل 2014 کا خطاب جتایا تھا۔ گوتم نے کے کے آر میں اپنی واپسی سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ میرا سفر اب ختم ہو چکا ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس میں کام کے دوران مجھے کھلاڑیوں، کوچ اور ٹیم سے منسلک ہر رکن کا تعاون ملا ہے۔ میں لکھنؤ سپر جائنٹس ٹیم کے مالک ڈاکٹر سنجیو گوینکا کو شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔ ڈاکٹر سنجیو گوینکا کی لیڈرشپ بہترین رہی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ لکھنؤ سپر جائنٹس ٹیم آگے بھی اسی طرح اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھے گی۔ آل دی بیسٹ ٹیم...۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل 2024 سے پہلے لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے یہ دوسرا جھٹکا ہے۔ اس سے قبل ٹیم میں پہلے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ اب مینٹر گوتم گمبھیر نے بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ بہرحال، کے کے آر کی ٹیم میں مینٹر بن کر گوتم گمبھیر کوچ چندرکانت پنڈت اور کپتان شریئس ایر کے ساتھ کام کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined