کرکٹ

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلور کو 6 وکٹ سے ملی شکست

رائل چیلنجرس بنگلور نے چنئی سپرکنگز کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

<div class="paragraphs"><p>@IPL</p></div>

@IPL

 

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلور نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس طرح چنئی نے اپنا سفر جیت کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

آج ٹاس بنگلور کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے جیتا تھا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ درست بھی ثابت ہوا کیونکہ کپتان نے انتہائی تیز بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور ایک وقت 4.2 اوورس میں 41 رن پہنچا دیا تھا۔ اس اسکور پر فاف (23 گیندوں پر 35 رن) کو مستفیض الرحمن نے کیچ آؤٹ کرا دیا، اور پھر اسی اوور کی آخری گیند پر رجت پاٹیدار بھی آؤٹ ہو گئے۔ پھر اگلے اوور میں دیپک چاہر نے گلین میکسویل کو بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیج دیا۔ یہاں سے بنگلور کے رنوں کی رفتار کم ہو گئی۔ کسی طرح وراٹ کوہلی اور کیمرون نے اسکور کو 77 رنوں تک پہنچایا، پھر مستفیض الرحمن نے مزید 2 وکٹ لے کر بنگلور کو بیک فٹ پر ڈھکیل دیا۔ انھوں نے کوہلی (21 رن) اور کیمرون (18 رن) دونوں کا شکار کر لیا۔

Published: undefined

اس کے بعد میدان میں اترے انوج راوت اور دنیش کارتک نے بنگلور کو مشکلات سے نکالا اور تیزی کے ساتھ رن بھی بنائے۔ ایک وقت جو اسکور 150 تک محدود ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا، اسے دونوں نے مل کر 170 کے پار پہنچا دیا۔ انوج راوت نے 25 گیندوں پر 48 رن بنائے، جبکہ دنیش کارتک نے 26 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 38 رنوں کا تعاون کیا۔

Published: undefined

چنئی کی جانب سے مستفیض الرحمن نے 4 اوورس میں 29 رن دے کر سب سے زیادہ 4 وکٹ لیے۔ ایک وکٹ دیپک چاہر کے حصے میں آیا جنھوں نے 4 اوورس میں 37 رن خرچ کیے۔ تشار دیش پانڈے انتہائی مہنگے رہے جنھوں نے 4 اوورس میں 47 رن دے ڈالے۔ مہیش تیکشنا نے 4 اوورس میں 36 رن اور رویندر جڈیجہ نے 4 اوورس میں 21 رن دیے۔

Published: undefined

174 رنوں کا پیچھا کرنے اترے چنئی کے سلامی بلے بازوں ریتوراج گائیکواڈ اور رچن روندرا نے بھی ٹیم کو ٹھیک ٹھاک شروعات دے دی۔ کپتان ریتوراج 15 گیندوں پر 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ رچن نے 15 گیندوں پر 37 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد بنگلور کی جلدی جلدی وکٹ کی ضرورت تھی، لیکن آنے والے بلے بازوں نے رنوں کی رفتار بنائے رکھی اور چھوٹی چھوٹی شراکت داری بھی کرتے رہے۔ نتیجہ کار چنئی نے ضروری ہدف کو 18.4 اوورس میں ہی حاصل کر لیا۔ اجنکیا رہانے نے 19 گیندوں پر 27 رن اور ڈیرل مشیل نے 18 گیندوں پر 22 رنوں کی اننگ کھیلی۔ شیوم دوبے 28 گیندوں پر 34 رن بنا کر اور رویندر جڈیجہ 17 گیندوں پر 25 رن بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔

Published: undefined

بنگلور کی طرف سے مینک ڈاگر کو چھوڑ دیا جائے تو کسی بھی گیندباز نے کفایتی گیندبازی نہیں کی۔ انھوں نے 2 اوورس میں 6 رن دیے۔ 2 وکٹ کیمرون گرین کو ملے جنھوں نے 3 اوورس میں 27 رن دیے۔ یش دیال نے 3 اوورس میں 28 رن دے کر اور کرن شرما نے 2 اوورس میں 24 رن دے کر 1-1 وکٹ لیے۔ دیگر گیندبازوں کی بات کی جائے تو محمد سراج نے 4 اوورس میں 38 رن، گلین میکسویل نے 1 اوور میں 7 رن، اور الزاری جوژف نے 3.4 اوورس میں 38 رن دیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined