کرکٹ

آئی پی ایل 2023: سوریہ کمار کے طوفان میں بنگلور تباہ، شاندار فتح کے ساتھ ممبئی پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں سے تیسرے مقام پر

آج رن دونوں ہی ٹیموں کے کئی کھلاڑیوں نے بنائے، لیکن طوفانی اننگ کھیلی سوریہ کمار یادو نے، انھوں نے 35 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 83 رن بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>سوریہ کمار یادو، تصویر @IPL</p></div>

سوریہ کمار یادو، تصویر @IPL

 

آج ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان رنوں سے بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں پہلے بنگلور نے 199 رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا، لیکن ممبئی نے 200 رنوں کا ہدف بہ آسانی 16.3 اوور میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر ہی حاصل کر لیا۔ یعنی روہت شرما کی قیادت والی ممبئی ٹیم یہ میچ بہ آسانی 6 وکٹ سے جیت گئی۔ آج تو رن دونوں ہی ٹیموں کے کئی کھلاڑیوں نے بنائے، لیکن طوفانی اننگ کھیلی سوریہ کمار یادو نے۔ انھوں نے 35 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 83 رن بنائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جیت کے ساتھ ممبئی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں مقام سے سیدھے تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے آج ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ممبئی کو پہلا وکٹ وراٹ کوہلی کی شکل میں جلدی ہی حاصل ہو گیا جب انھیں تیز گیندباز بہرنڈورف نے محض 1 رن کے ذاتی اسکور پر وکٹ کے پیچھے ایشان کشن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ ارجن راوت بھی محض 6 رن بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ لیکن کپتان فاف ڈوپلیسی اور گلین میکسویل نے 120 رنوں کی بہترین اور تیز شراکت داری کر ٹیم کو شروعاتی جھٹکوں سے باہر نکال دیا۔ میکسویل 33 گیندوں پر 68 رن بنا کر پویلین لوٹے، اور پھر نئے بلے باز مہیپال لومرور بھی جلدی ہی (1 رن) آؤٹ ہو گئے۔ اس مشکل وقت میں فاف ڈوپلیسی (41 گیندوں پر 65 رن) کا وکٹ بھی گر گیا جس سے بنگلور کا اسکور 14.1 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 146 پہنچ گیا۔ یہاں سے بنگلور کے رنوں کی رفتار کم ہو گئی کیونکہ آخر کے 6 اوورس میں 53 رن ہی بن سکے۔ یہ بھی تب ممکن ہوا جب دنیش کارتک نے 18 گیندوں پر 30 رن کی اننگ کھیلی۔ کیدار جادھو 10 گیندوں پر 12 رن اور وانندو ہسرنگا 8 گیندوں پر 12 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹیم نے 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 199 رن بنائے۔

Published: undefined

ممبئی کی طرف سے جیسن بہرنڈورف نے 4 اوور میں 36 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کیے، جبکہ کیمرون گرین (2 اوور میں 15 رن)، کرس جارڈن (4 اوور میں 48 رن) اور کمار کارتیکے (4 اوور میں 45 رن) کو 1-1 وکٹ حاصل ہوئے۔ پیوش چاؤلہ آج مہنگے ثابت ہوئے جنھوں نے 4 اوور میں 41 رن خرچ کیا اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں ہوا۔ آکاش مدھوال کو بھی کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا جنھوں نے 2 اوور میں 23 رن خرچ کیے۔

Published: undefined

200 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ممبئی کی ٹیم نے شروعات زبردست کی، حالانکہ کپتان روہت شرما ایک بار پھر ناکام ہوئے اور محض 7 رن بنا کر ہی آؤٹ ہو گئے۔ ممبئی کے لیے اچھی بات یہ رہی کہ سلامی بلے باز ایشان کشن نے 21 گیندوں پر تیز طرار 41 رن بنائے۔ دونوں ہی سلامی بلے باز محض 3 گیندوں کے فرق میں آؤٹ ہوئے، جس سے ٹیم کچھ مشکل میں پھنستی دکھائی دے رہی تھی۔ حالانکہ سوریہ کمار یادو اور نیہال وڈھیرا نے 140 رنوں کی لاجواب شراکت داری کر کے میچ کو بنگلور کی گرفت سے بالکل باہر کر دیا۔ جب سوریہ کمار یادو 35 گیندوں پر 83 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس وقت ممبئی کو جیت کے لیے 26 گیندوں پر محض 8 رن کی ضرورت تھی۔ نیہال ناٹ آؤٹ رہے جنھوں نے چھکا مار کر ٹیم کو جیت دلائی۔ انھوں نے 34 گیندوں پر 52 رن بنائے۔ کیمرون گرین بھی ناٹ آؤٹ رہے جنھوں نے 2 گیندوں پر 2 رن بنائے۔ ممبئی نے 21 گیند باقی رہتے 200 رنوں کا ہدف حاصل کر لیا۔

Published: undefined

بنگلور کی طرف سے وانندو ہسرنگا (4 اوور میں 53 رن) اور وجئے کمار ویشک (3 اوور میں 37 رن) نے 2-2 وکٹ حاصل کیے، حالانکہ دونوں ہی مہنگے ثابت ہوئے۔ ویسے مہنگے تو سبھی گیندباز رہے کیونکہ کوئی بھی ایسا گیندباز نہیں رہا جس نے فی اوور 10 رن یا اس سے کم رن کھائے ہوں۔ محمد سراج نے 3 اوور میں 31 رن، جوش ہیزل ووڈ نے 3 اوور میں 32 رن، اور ہرشل پٹیل نے 3.3 اوور میں 41 رن خرچ کیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined