ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا گیا آج کا میچ اجنکیا رہانے کے نام رہا جنھوں نے نہ صرف اپنے ناقدین کو منھ توڑ جواب دیا بلکہ رواں آئی پی ایل کی تیز ترین نصف سنچری بھی بنا ڈالی۔ آج چنئی کے کپتان دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما اور ایشان کشن نے شروعات تو تیز دی تھی، لیکن دونوں ہی کوئی بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ وکٹ گرنے کا سلسلہ بھی ہر تھوڑے وقفہ کے بعد جاری رہا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ 20 اوور میں ممبئی 8 وکٹ کے نقصان پر محض 157 رن بنا سکی۔
Published: undefined
ممبئی کی طرف سے سب سے زیادہ 32 رن (21 گیندوں پر) ایشان کشن نے بنائے۔ ٹم ڈیوڈن نے 22 گیندوں پر 31 رن، تلک ورما نے 18 گیندوں پر 22 رن، روہت شرما نے 13 گیندوں پر 21 رن، رتک شوقین نے 13 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 18 رن اور کیمرون گرین نے 11 گیندوں پر 12 رن بنائے۔ سوریہ کمار یادو محض 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ارشد خان نے 2 رن، ٹرسٹن اسٹبس نے 5 رن اور پیوش چاؤلہ نے ناٹ آؤٹ 6 رن کا تعاون کیا۔
Published: undefined
چنئی کی طرف سے رویندر جڈیجہ سب سے کامیاب گیندباز رہے جنھوں نے 4 اوور میں محض 20 رن دے کر 3 اہم وکٹ (ایشان کشن، کیمرون گرین، تلک ورما) لیے۔ مشیل سینٹنر (4 اوور میں 28 رن) اور تشار دیشپانڈے (3 اوور میں 31 رن) کو 2-2 وکٹ ملے، جبکہ 1 وکٹ سساندا مگالا (4 اوور میں 37 رن) کے ہاتھ لگا۔
Published: undefined
چنئی کے سلامی بلے باز ڈیوون کانوے اور ریتوراج گائیکواڈ 158 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اترے تو پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ہی پہلا جھٹکا لگ گیا، جس نے ممبئی کے خیمہ میں خوشیاں پھیلا دیں۔ لیکن اس کے بعد اجنکیا رہانے کا جو طوفان آیا تو پھر جیت کو ممبئی سے دور کر کے ہی تھما۔ اجنکیا رہانے نے محض 27 گیندوں پر 7 چوکے اور 3 چھکے کی مدد سے 61 رن بنائے۔ انھوں نے محض 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر رواں آئی پی ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ بعد ازاں شیوم دوبے (26 گیندوں پر 28 رن) اور امباتی رائیڈو (16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 20 رن) نے اہم تعاون پیش کر ٹیم کو جیت دلا دی۔ قابل تعریف بلے بازی ریتوراج گائیکواڈ نے بھی کی جنھوں نے پاری شروع کرنے کے بعد آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے اور 36 گیندوں پر 40 رنوں کا تعاون کیا۔ ڈیوون کانوے ہی واحد ناکام بلے بازی کہے جائیں گے جنھوں نے 4 گیند کھیلنے کے باوجود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ جیت کے لیے ضروری 158 رنوں کا ہدف چنئی نے 18.1 اوور میں محض 3 وکٹ کے نقصان پر ہی حاصل کر لیا۔ یعنی ممبئی پر چنئی نے 7 وکٹ کی شاندار جیت حاصل کی۔
Published: undefined
ممبئی کی طرف سے جیسن بہرینڈورف (3 اوور میں 24 رن)، پیوش چاؤلہ (4 اوور میں 33 رن) اور کمار کارتیکے (4 اوور میں 24 رن) کو 1-1 وکٹ حاصل ہوئے۔ ارشد خان (2.1 اوور میں 35 رن)، کیمرون گرین (3 اوور میں 20 رن) اور ریتک شوقین (2 اوور میں 19 رن) وکٹ سے محروم رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز