آئی پی ایل میں سانسیں روک دینے والے مقابلے لگاتار دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ آج کھیلا گیا پہلا میچ لکھنؤ اور گجرات کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں حیرت انگیز طریقے سے ہارا ہوا میچ گجرات آخری اوور میں جیت گیا۔ اس آخری اوور میں لکھنؤ نے اپنے 4 وکٹ گنوائے اور یہ شکست ان کے لیے ایک برے خواب کی طرح رہا۔ آج دوسرا میچ بھی انتہائی دلچسپ رہا جو کہ ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ بھی آخری اوور تک پہنچا اور عرشدیپ کی بہترین گیندبازی کی بدولت پنجاب کو 13 رنوں سے جیت حاصل ہوئی۔
Published: undefined
آج ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امید کے مطابق گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پنجاب کنگز کی شروعات بہت اچھی نہیں کہی جائے گی کیونکہ 18 رن پر ہی پہلا وکٹ (میتھیو شارٹ 11 رن) گر گیا، اور پھر 65 رن پر دوسرا (پربھ سمرن سنگھ 26 رن) وکٹ بھی گر گیا۔ لیام لیونگسٹن بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور 10 رن ہی بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 9.1 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 82 رن تھا۔ محض ایک رن بعد 10ویں اوور میں ہی تیز بلے بازی کر رہے اتھروا تائیڈے (17 گیندوں پر 29 رن) بھی پویلین لوٹ گئے۔ پھر ہرپریت سنگھ اور کپتان سیم کرن کی طوفانی بلے بازی دیکھنے کو ملی۔ جب ہرپریت (28 گیندوں پر 41 رن) آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 17.4 اوور میں 5 وکٹ کے نقسان پر 175 رن پہنچ گیا۔ کپتان سیم کرن 19ویں اوور کی آخری گیند پر 29 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 55 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس درمیان جیتیش شرما نے 7 گیندوں پر طوفانی 25 رن بنا کر ٹیم کا اسکور 200 کے پاس پہنچانے میں اہم کردار نبھایا۔ مقررہ 20 اوور میں پنجاب کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 214 رن بنانے میں کامیاب ہو گئی۔
Published: undefined
ممبئی کی طرف سے صرف پیوش چاؤلہ کفایتی گیندباز ثابت ہوئے جنھوں نے 3 اوور میں محض 15 رن دیے اور 2 وکٹ بھی حاصل کیے۔ 2 وکٹ کیمرون گرین کو بھی ملے، لیکن انھوں نے 4 اوور میں 41 رن خرچ کر دیے۔ ارجن تندولکر (3 اوور میں 48 رن)، جیسن بہرینڈورف (3 اوور میں 41 رن) اور جوفرا آرچر (4 اوور میں 42 رن) کو 1-1 وکٹ ملے۔ 3 اوور میں 24 رن دینے والے ریتک شوقین کو ایک بھی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔
Published: undefined
215 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ممبئی کا پہلا وکٹ ایشان کشن (1 رن) کی شکل میں دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر گر گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد روہت شرما اور کیمرون گرین نے بہت سمجھداری کے ساتھ بلے بازی کی اور رنوں کی رفتار بڑھاتے ہوئے وکٹ کو بھی نہیں گرنے دیا۔ روہت شرما بدقسمت ثابت ہوئے جب 27 گیندوں پر 44 رن بنا کر پویلین لوٹنا پڑا۔ انھیں لیونگسٹن نے اپنی ہی گیند پر ایک شاندار کیچ کے ذریعہ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو نے اپنے پرانے انداز میں کھیلتے ہوئے ممبئی کو جیت کی راہ پر گامزن کر دیا۔ لیکن جیسے ہی کیمرون گرین (43 گیندوں پر 67 رن) 159 رن کے اسکور پر اور سوریہ کمار یادو (26 گیندوں پر 57 رن) 182 رن کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تو پنجاب نے میچ میں واپسی کی راہ حاصل کر لی۔ ٹم ڈیوڈ نے بغیر آؤٹ ہوئے 13 گیندوں پر 25 رن ضرور بنائے، لیکن آخری اوور میں جب جیت کے لیے 16 رنوں کی ضرورت تھی تو انھیں بلے بازی کا زیادہ موقع ہی نہیں۔ پہلی گیند پر انھوں نے سنگل لیا اور پھر اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے ہو کر وہ وکٹ گرتا دیکھتے رہ گئے۔ عرشدیپ سنگھ کے اس اوور میں 2 ہی رن بنے اور 2 وکٹ گر گئے۔ مقررہ 20 اوور میں ممبئی 6 وکٹ کے نقصان پر صرف 201 رن ہی بنا سکی۔ اس طرح ممبئی کو 13 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
پنجاب کی طرف سے عرشدیپ سنگھ کی گیندبازی لاجواب رہی جنھوں نے اپنے 4 اوور میں 29 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کیے۔ 1-1 وکٹ ناتھن ایلس (4 اوور میں 44 رن) اور لیام لیونگسٹن (2 اوور میں 23 رن) کو ملے۔ میتھیو شارٹ کو ایک ہی اوور کرنے کا موقع ملا جس میں انھوں نے 7 رن دیے۔ کپتان سیم کرن آج مہنگے ثابت ہوئے کیونکہ انھوں نے 3 اوور میں 41 رن خرچ کر ڈالے۔ راہل چاہر بھی مہنگے رہے جنھوں نے 4 اوور میں 42 رن دیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز