کرکٹ

آئی پی ایل 2023: ایک بار پھر کولکاتا جیت گیا ہاری ہوئی بازی، آخری گیند پر رنکو سنگھ نے پنجاب کو کیا پست

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب نے 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 179 رن بنائے تھے، کولکاتا نے اس میچ کو آخری گیند پر جیتا اور یہ جیت 5 وکٹ سے حاصل کر پوائنٹس ٹیبل میں خود کو پانچویں مقام پر پہنچا دیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ایک بار پھر آئی پی ایل میں انتہائی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ آخری گیند تک پہنچا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی دھڑکنیں تیز تھیں۔ آخری گیند پر جب جیت کے لیے 2 رنوں کی ضرورت تھی تو ایک بار پھر رنکو سنگھ نے خود کو بہترین فنشر ثابت کرتے ہوئے چوکا لگا دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 179 رن بنانے والی پنجاب کی ٹیم ایک وقت جیت کی طرف بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی، لیکن 5 وکٹ سے جیت حاصل کر کولکاتا پھر ہاری ہوئی بازی جیت گیا۔

Published: undefined

آج ٹاس پنجاب کنگز کے کپتان شکھر دھون نے جیتا اور بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بطور سلامی بلے باز کپتان شکھر دھون نے بہترین شروعات کی لیکن دوسرے سلامی بلے باز پربھ سمرن سنگھ محض 12 رن بنا کر ہرشت رانا کا شکار بن گئے۔ پھر بھانوکا راج پکشے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ لیام لیونگسٹن بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور محض 15 رن کا تعاون کر سکے۔ کپتان شکھر کو کچھ حد تک جتیش شرما کا ساتھ ملا جنھوں نے 18 گیندوں پر 21 رن کی اننگ کھیلی۔ پھر شکھر دھون بھی 47 گیندوں پر 57 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 14.4 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 119 رن تھا۔ اس کے بعد ایک طوفان آیا رشی دھون، شاہ رخ خان اور ہرپریت برار کا۔ ان تینوں نے چھوٹی چھوٹی، لیکن تیز طرار پاریاں کھیلیں۔ رشی دھون نے 11 گیندوں پر 19 رن، شاہ رخ نے 8 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 21 رن، اور ہرپریت برار نے 9 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 17 رن بنا ڈالے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پنجاب کی ٹیم نے 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 179 رن بنا لیے۔

Published: undefined

کولکاتا کی طرف سے ورون چکرورتی نے قابل تعریف گیندبازی کی جنھوں نے 4 اوور میں 26 رن دے کر 3 اہم وکٹ لیے۔ 2 وکٹ ہرشت رانا نے حاصل کیے، لیکن وہ 3 اوور میں 33 رن کھا گئے۔ کفایتی گیندبازی اسپن گیندباز سویش شرما نے بھی کی جنھوں نے 4 اوور میں 26 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ ایک وکٹ کولکاتا کے کپتان نتیش رانا کو ملا جنھوں نے 1 اوور میں 7 رن دیے۔ ویبھو اروڑہ (3 اوور میں 32 رن) اور سنیل نرائن (4 اوور میں 29 رن) کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

Published: undefined

180 رن کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری کولکاتا ٹیم کی شروعات بھی بہت اچھی نہیں کہی جائے گی کیونکہ رحمن اللہ گرباز 15 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد جیسن رائے اور کپتان نتیش رانا نے اچھی بلے بازی کی۔ جیسن رائے 24 گیندوں پر 38 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور نتیش رانا 38 گیندوں پر 51 رن بنا کر پویلین لوٹے۔ ونکٹیش ایر نے مایوس کیا جو 13 گیندوں پر محض 11 رن بنا سکے۔ ایک وقت کولکاتا کا اسکور 15.2 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 124 رن تھا، پھر آندرے رسل اور رنکو سنگھ نے میچ کو دلچسپ موڑ پر پہنچا دیا۔ دونوں نے تیز بلے بازی کی اور آخر اوور میں 6 گیندوں پر 6 رن بنانے تھے۔ پنجاب کی طرف سے آخری اوور عرش دیپ سنگھ پھینک رہے تھے جنھوں نے 4 گیندوں میں 4 رن دیے اور پانچویں گیند پر آندرے رسل (23 گیندوں پر 42 رن) رن آؤٹ ہو گئے۔ یعنی آخری گیند پر جیت کے لیے 2 رنوں کی ضرورت تھی اور رنکو سنگھ نے چوکا لگا کر ایک بار پھر اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔ اس جیت کا مطلب یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں اب بھی کولکاتا کی امیدیں ختم نہیں ہوئی ہیں۔ وہ 11 میچوں میں 10 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں مقام پر ہے۔

Published: undefined

بہرحال، پنجاب کی طرف سے راہل چاہر نے اچھی گیندبازی کی جنھوں نے 4 اوور میں محض 23 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کیے۔ ایک وکٹ ہرپریت برار (1 اوور میں 4 رن) اور ایک وکٹ ناتھن ایلس (4 اوور میں 29 رن) کو ملے۔ سیم کرن انتہائی مہنگے ثابت ہوئے جنھوں نے 3 اوور میں 44 رن کھائے اور لیام لیونگسٹن نے بھی 2 اوور میں ہی 29 رن لٹا دیے۔ عرشدیپ سنگھ نے 4 اوور میں 39 رن دیے اور رشی دھون نے 2 اوور میں 15 رن دیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined