کرکٹ

آئی پی ایل 2023: کلاسین کی سنچری پر بھاری پڑی کوہلی کی سنچری، بنگلور نے حیدر آباد کو 8 وکٹ سے دی شکست

بنگلور کو حیدر آباد نے 187 رن کا ہدف دیا تھا جسے اس نے 4 گیند باقی رہتے حاصل کر لیا، اس جیت کے ساتھ ہی بنگلور ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں بہتر رَن ریٹ کی وجہ سے ممبئی انڈینز سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی، تصویر @IPL</p></div>

وراٹ کوہلی، تصویر @IPL

 

آج آئی پی ایل 2023 کے 65ویں مقابلے میں 2 سنچری بنی اور بنگلور کے لیے یہ خوش آئند رہا کہ وراٹ کوہلی کے 100 رن ہنرک کلاسین کے 104 رن پر بھاری پڑے۔ آج مقابلہ بنگلور اور حیدر آباد کے درمیان کھیلا گیا جو کہ پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے بنگلور کے لیے انتہائی اہم تھا۔ بنگلور کو 187 رن بنانے کا ہدف ملا تھا جسے اس نے 4 گیند باقی رہتے محض 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بنگلور ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں بہتر رَن ریٹ کی وجہ سے ممبئی انڈینز سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

بنگلور کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے آج ٹاس جیتنے کے بعد امید کے مطابق پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ حیدر آباد ٹیم کے لیے اس میچ کی کچھ خاص اہمیت نہیں تھی کیونکہ وہ پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ پھر بھی ہنرک کلاسین نے جس طرح طوفانی سنچری لگائی، اس سے پہلی اننگ کے بعد ایسا لگ رہا تھا جیسے بنگلور کے لیے مشکل کھڑی ہو جائے گی۔ کلاسین نے 51 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 104 رن بنائے۔ انھیں باقی بلے بازوں کا تھوڑا تھوڑا ساتھ ملا جس سے ٹیم 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 186 رن تک پہنچ گئی۔ ابھشیک شرما نے 11 رن، راہل ترپاٹھی نے 15 رن، ایڈن مارکرم نے 18 رن، ہیری بروک نے 19 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 27 رن اور گلین فلپس نے 5 رنوں کا تعاون کیا۔

Published: undefined

بنگلور کی طرف سے شہباز احمد اور کرن شرما کو چھوڑ کر باقی سبھی گیندبازوں نے کفایتی گیندبازی کی۔ مائیکل بریسویل نے 2 اوور میں 13 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کیے، جبکہ محمد سراج (4 اوور میں 17 رن)، شہباز احمد (3 اوور میں 38 رن) اور ہرشل پٹیل (4 اوور میں 37) نے 1-1 وکٹ حاصل کیے۔ وین پارنیل نے 4 اوور میں 35 رن اور کرن شرما نے 3 اوور میں 45 رن خرچ کیے۔

Published: undefined

بنگلور کے سلامی بلے باز وراٹ کوہلی اور کپتان فاف ڈوپلیسس نے شروع میں ہی اپنے ارادے ظاہر کر دیے اور کبھی ایسا نہیں لگا کہ حیدر آباد حاوی ہے۔ پہلی دو گیندوں پر ہی دو چوکے لگا کر وراٹ کوہلی نے حیدر آباد کے گیندبازوں پر جو دباؤ ڈالا، وہ آخر تک برقرار رہا۔ بنگلور جب جیت سے محض 15 رن دور تھی تو پہلا وکٹ وراٹ کوہلی کی شکل میں گرا، لیکن اس سے پہلے وہ 63 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے دھواں دھار 100 رن بنا چکے تھے۔ بنگلور کے شیدائیوں کو اس وقت بہت مایوسی ہوئی جب ٹیم کو جیت کے لیے 10 رنوں کی ضرورت تھی تو 47 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 71 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ لیکن اس کے بعد میکسویل (3 گیندوں پر 5 رن) اور مائیکل بریسویل (4 گیندوں پر 4 رن) مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ بنگلور نے 187 رنوں کا ہدف 19.2 اوور میں حاصل کر لیا۔

Published: undefined

حیدر آباد کی طرف سے فیلڈنگ بہت خراب رہی کیونکہ نہ صرف کیچ چھوٹے بلکہ مایوس کن طریقے سے باؤنڈری بھی دیے گئے۔ گیندبازی میں بھی حیدر آباد کی اچھی کارکردگی نہیں رہی۔ سینئر گیندباز بھونیشور کمار نے 4 اوور میں 48 رن دے ڈالے اور محض ایک وکٹ حاصل کیا۔ ایک وکٹ ٹی نٹراجن کو بھی ملا جنھوں نے 4 اوور میں 34 رن خرچ کیے۔ ابھشیک شرما نے 3 اوور میں 28 رن، کارتک تیاگی نے 1.2 اوور میں 21 رن، نتیش کمار ریڈی نے 2 اوور میں 19 رن، مینک ڈاگر نے 4 اوور میں 25 رن اور گلین فلپس نے 1 اوور میں 11 رن دیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined