کرکٹ

آئی پی ایل 2022: رائل چیلنجرس بنگلورو نے اپنے نئے کپتان کا کیا اعلان

گزشتہ سال آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے ہی وراٹ کوہلی نے اعلان کر دیا تھا کہ وہ آئی پی ایل 2022 میں کپتانی نہیں کریں گے، اس کے بعد سے ہی نئے کپتان کو لے کر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

فاف ڈوپلیسس
فاف ڈوپلیسس تصویر سوشل میڈیا

رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) نے آئی پی 2022 شروع ہونے سے پہلے اپنے نئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ شیدائی اور آر سی بی کے چاہنے والے یہ جاننے کے لیے بے قرار تھے کہ وراٹ کوہلی کے ذریعہ کپتانی چھوڑنے کے بعد آخر کسے ٹیم کا کپتان بنایا جائے گا۔ اب یہ نام سامنے آ گیا ہے۔ آر سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے مشہور بلے باز فاف ڈوپلیسس آگے سے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ ہفتہ کے روز ایک بڑی تقریب میں ٹیم نے یہ اعلان کیا اور ساتھ ہی نئی جرسی بھی لانچ کی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ سال آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے ہی وراٹ کوہلی نے اعلان کر دیا تھا کہ وہ آئی پی ایل 2022 میں کپتانی نہیں کریں گے۔ اس کے بعد سے ہی نئے کپتان کو لے کر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آر سی بی نے میگا آکشن میں فاف ڈوپلیسس کو 7 کروڑ روپے میں خریدا، اور اب انھیں کپتان بنانے کا اعلان بھی کر دیا۔ حالانکہ آر سی بی کے شیدائی وراٹ کوہلی کو ہی دوبارہ کپتان کی شکل میں دیکھنا چاہتے تھے، لیکن وراٹ کے انکار کے بعد ٹیم نے نئے کپتان کا انتخاب ہی مناسب سمجھا۔

Published: undefined

جہاں تک آر سی بی کے لیے ابھی تک کپتانی کرنے والے کھلاڑیوں کی بات ہے، وراٹ کوہلی کے علاوہ پانچ کرکٹرس اس ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے 140 میچوں مین کپتانی کی جس میں ٹیم کو 64 جیت اور 69 شکست کا سامنا ہوا۔ ان کے علاوہ انل کمبلے (26 میچ میں 15 جیت، 11 شکست)، ڈینیل ویٹوری (22 میچ میں 12 جیت، 10 شکست)، راہل دراوڑ (14 میچ میں 4 جیت، 10 شکست)، کیون پیٹرسن (6 میچ میں 2 جیت، 4 شکست) اور شین واٹسن (3 میچ میں 1 جیت، 2 شکست) نے بنگلورو کے لیے کپتانی کی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ابھی تک آئی پی ایل ٹرافی سے محروم رہی آر سی بی کو فاف ڈوپلیسس چمپئن بنا سکتے ہیں یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined