کرکٹ

آئی پی ایل 2022: میگا نیلامی سے قبل راہل، اشون اور ہاردک جیسے کھلاڑیوں کو جھٹکا

فرنچائزی رائل چیلنجرس بنگلور، ممبئی انڈینس، چنئی سپر کنگس اور دہلی کیپٹلس نے وراٹ کوہلی، روہت شرما، ایم ایس دھونی اور رشبھ پنت کو برقرار رکھا ہے۔

آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس
آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس 

فرچنائزی رائل چیلنجرس بنگلور، ممبئی انڈینس، چنئی سپر کنگس اور دہلی کیپٹلس نے وراٹ کوہلی، روہت شرما، ایم ایس دھونی اور رشبھ پنت کو برقرار رکھا ہے۔ یہ جانکاری بی سی سی آئی کے ذریعہ آئی پی ایل میگا نیلامی سے قبل منگل کو جاری رٹینشن لسٹ سے ملی۔ کے ایل راہل، راشد خان، ہاردک پانڈیا، شریئس ایر، شکھر دھون، روی چندرن اشون اور کگیسو رباڈا ان بڑے ناموں میں شامل ہیں جنھیں ان کی فرنچائزی نے قائم نہیں رکھا ہے۔ یہ کھلاڑی اب اس پول میں ہوں گے جہاں سے آئی پی ایل کی دو نئی ٹیموں احمد آباد اور لکھنؤ میں سے ہر میں تین-تین پکس (2 ہندوستانی، 1 غیر ہندوستانی) ہوں گے۔

Published: undefined

غیر ہندوستانی کھلاڑیوں میں گلین میکسویل، جوس بٹلر، سنیل نرائن، آندرے رسل اور انرک نارخیا کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ممبئی انڈینس کے لیے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے کٹ بنایا، جب کہ چنئی سپر کنگس میں سیم کرین، فاف ڈو پلیسس اور ڈوین بریوو کی پسند پر معین علی کو چنا گیا۔ ڈیفنڈنگ چمپئن سی اے اکس نے کپتان دھونی کو اپنی ٹیم میں آل راؤنڈر جڈیجہ کے بعد دوسرے رٹینشن کی شکل میں برقرار رکھا، جب کہ معین علی اور رتوراج گائیکواڈ بالترتیب تیسرے اور چوتھے رٹینشن کھلاڑی ہیں۔

Published: undefined

کپتان روہت کے علاوہ پانچ بار کی چمپئن ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل کے آئندہ سیشن کے لیے جسپریت بمراہ، سوریہ کمار یادو اور کیرون پولارڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس درمیان آر سی بی نے میگا نیلامی سے قبل وراٹ کوہلی، گلین میکسویل اور محمد سراج کو رٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوہلی اب ٹیم کی قیادت نہیں کریں گے، اس لیے آر سی بی کو آئندہ سیزن کے لیے کپتان کی تلاش کرنی ہوگی۔

Published: undefined

دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2022 کے لیے رشبھ پنت، پرتھوی شا، اکشر پٹیل اور اینرک نارخیا کی چوکڑی کو برقرار رکھا۔ پہلے آئی پی ایل سیزن میں چمپئن بننے والی راجستھان رائلز نے جوس بٹلر اور یشسوی جیسوال کے ساتھ اپنے کپتان سنجو سیمسن کو اگلے سال کی میگا نیلامی سے پہلے برقرار رکھا ہے۔ دو بار کی چمپئن کے کے آر نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل، مسٹری اسپنر ورون چکرورتی کے ساتھ نوجوان ونکٹیش ایر اور سنیل نارائن کو پیچھے چھوڑا۔

Published: undefined

سنرائزرس حیدر آباد میں ولیمسن کو پہلے کھلاڑی کی شکل میں چنا گیا تھا۔ راشد بھی دوسری پِک کی شکل میں دیکھ رہے تھے، جن کی قیمت 4 کروڑ روپے کم تھی۔ لیکن بی سی سی آئی نے کپتان ولیمسن کے حق میں فیصلہ سنایا اور آگے بڑھ کر آل راؤنڈر عبدالصمد اور تیز گیندباز عمران ملک کو بھی برقرار رکھا جنھوں نے گزشتہ سیزن میں ڈیبیو کیا تھا۔

Published: undefined

پنجاب کنگس نے آئی پی ایل 2022 کے لیے اوپنر مینک اگروال اور بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز عرش دیپ سنگھ کی شکل میں میگا نیلامی سے پہلے صرف دو کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

لیکن رٹینشن میں کچھ کھلاڑیوں کا نقصان بھی ہوا ہے۔ مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑی پر اس رٹینشن کا منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ ایم ایس دھونی کو رٹینشن کے لیے 12 کروڑ روپے ملے ہیں، جب کہ اس سے پہلے ان کی سیلری 15 کروڑ روپے تھی۔ وہیں کوہلی کو 15 کروڑ روپے ملے ہیں جب کہ ابھی تک ان کی سیلری 17 کروڑ روپے تھی۔

Published: undefined

غیر ملکی کھلاڑیوں میں گلین میکسویل اور سنیل کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ میکسویل کو ابھی تک 14.25 کروڑ روپے مل رہے تھے، لیکن اس بار کے رٹینشن میں انھیں 11 کروڑ روپے ہی مل رہے ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جان رہے سنیل نارائن نے اس بار بڑا گھاٹا اٹھایا ہے۔ گزشتہ سیزن تک سنیل نرائن کی فیس 12.5 کروڑ تھی، لیکن اس بار جب رٹینشن کی لسٹ آئی تو انھیں 6 کروڑ روپے ہی مل رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined