سلامی بلے بازوں کی بہترین شروعات کے باوجود کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم کو 27 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چنئی سپر کنگس کے گیندبازوں نے بہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئے 20 اوور میں کولکاتا کو 165 رنوں پر روک دیا۔ اس طرح سے چنئی سپر کنگس نے چوتھی بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
چنئی سپر کنگز جیت سے بس دو قدم یعنی دو وکٹ دور نظر آ رہی ہے۔ اس وقت کولکاتا کا اسکور 18 اوور میں 145 رن ہے، یعنی 12 گیندوں پر جیت کے لیے 48 رن کی ضرورت ہے جو بالکل ناممکن سا لگ رہا ہے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
پہلے وکٹ کی بہترین شراکت داری کے بعد کولکاتا کی اننگ پوری طرح سے بکھر گئی ہے۔ 16.3 اوور میں 125 رن پر 8 وکٹ گر گئے ہیں۔ کولکاتا کے کپتان مورگن بھی محض 4 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انھیں جوش ہیزل ووڈ نے باؤنڈری لائن پر کیچ کرایا۔ اس وقت چنئی کی گرفت میچ پر انتہائی مضبوط ہو گئی ہے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
193 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کولکاتا کی اننگ لڑکھڑا گئی ہے۔ نائب کپتان دنیش کارتک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ انھوں نے محض 9 رن بنائے۔ اس کے بعد شکیب الحسن بھی پہلی ہی گیند پر جڈیجہ کا شکار بن گئے۔ اس وقت کولکاتا کا اسکور 15 اوور میں 120 رن پر 6 وکٹ ہے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
کولکاتا کی پاری پوری طرح سے لڑکھڑاتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ سلامی بلے باز شبھمن گل بھی ایک غلط شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ہیں۔ شبھمن نے 51 رن بنائے اور انھیں دیپک چاہر نے آؤٹ کیا۔ اس وقت کولکاتا کا اسکور 14 اوور میں 117 رن ہے، اور کارتک کے ساتھ ایان مورگن بلے بازی کر رہے ہیں۔ کارتک نے آتے کے ساتھ پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر اپنے ارادے ظاہر کر دیے ہیں۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی پاری لڑکھڑاتی ہوئی معلوم پڑ رہی ہے۔ نئے بلے باز سنیل نارائن بھی محض 2 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ نے انھیں باؤنڈری لائن پر جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اب بلے بازی کے لیے کولکاتا کے کپتان ایان مورگن میدان پر آئے ہیں۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
ایک بہترین شروعات کے بعد کولکاتا کو جلدی جلدی دوسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ ایّر کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں اترے نتیش رانا پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ انھیں بھی شاردل ٹھاکر نے کیچ آؤٹ کرایا۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
32 گیندوں پر 50 رن کی بہترین اننگ کھیلنے کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سلامی بلے باز ونکٹیش ایّر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ انھوں نے شاردل ٹھاکر کی گیند پر رویندر جڈیجہ کو کیچ تھما دیا۔ اس وقت کولکاتا کا اسکور 10.4 اوور میں 91 رن ہے اور ایک وکٹ آؤٹ ہوا ہے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
کولکاتا کو شبھمن گل کی شکل میں پہلا جھٹکا لگ گیا تھا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ کیچ لیے جانے سے قبل گیند اسپائیڈر کیمرہ میں ٹکرایا تھا۔ اس وجہ سے گیند کو ڈیڈ بال قرار دے دیا گیا۔ اس کے بعد گل نے رنوں کی رفتار مزید تیز کر دی ہے۔ انھوں نے جڈیجہ کے اوور میں دو چوکے لگا دیے ہیں۔ 10 اوور کے بعد کولکاتا کا اسکور 88 رن ہو گیا ہے اور دونوں ہی سلامی بلے باز کریز پر جمے ہوئے ہیں۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
چنئی کے خلاف کولکاتا کو سلامی بلے بازوں نے ایک بہترین شروعات دے دی ہے۔ 193 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اترے وی. ایّر اور شبھمن گل نے 7 اوور ختم ہونے تک 59 رن بنا لیے ہیں، اور وکٹ بھی نہیں گنوایا ہے۔ کولکاتا کو جیت کے لیے مزید 134 رنوں کی ضرورت ہے اور 13 اوور کا کھیل باقی ہے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
کولکاتا کے سلامی بلے بازوں ایّر اور شبھمن گل نے بھی چنئی کے بلے بازوں کی طرح جارحانہ انداز اختیار کر لیا ہے۔ 5 اوور میں کولکاتا کا اسکور 47 رن پہنچ گیا ہے اور کوئی وکٹ نہیں گرا ہے۔ اس وقت ایر 29 بنا کر کھیل رہے ہیں اور شبھمن گل 16 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
کولکاتا کے سلامی بلے باز ایّر کا کیچ چھوڑنا مہندر سنگھ دھونی کے لیے مہنگا ثابت ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ کیچ چھوٹنے کے بعد سے ایّر نے طوفانی بلے بازی شروع کر دی ہے۔ انھوں نے تیسرے اوور میں 2 چوکے لگا دیے ہیں۔ اس وقت کولکاتا کا اسکور 3 اوور کے بعد 24 رن ہے، اور کوئی وکٹ نہیں گرا ہے۔ ایر 9 گیندوں پر 15 رن بنا کر کھیل رہے ہیں، جب کہ شبھمن گل 9 گیندوں پر 8 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
کولکاتا کے بلے باز سنبھل کر کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ 2 اوور میں 15 رن بنے ہیں۔ حالانکہ دوسرے اوور میں ونکٹیش ایر کا ایک آسان کیچ مہندر سنگھ دھونی نے چھوڑ دیا، اور اس کے ٹھیک بعد ایر نے چھکّا مار کر رن کی رفتار تھوڑی بڑھانے کی کوشش کی۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
کولکاتا کی بلے بازی شروع ہو گئی ہے اور شبھمن گل و ونکٹیش ایر کریز پر موجود ہیں۔ گیندبازی کے لیے دیپک چہر تیار ہیں۔ انھوں نے پہلی گیند وائڈ پھینکی ہے اور پھر دوسری گیند پر شبھمن گل نے چوکا لگا دیا ہے۔ اس طرح سے ایک گیند میں کولکاتا نے 5 رن بنا لیے ہیں۔ کولکاتا کو آئی پی ایل 2021 کا چمپئن بننے کے لیے 193 رنوں کا ہدف ملا ہے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
چنئی نے کولکاتا کے سامنے 20 اوور میں 193 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔ رتوراج گائیکواڈ (32 رن)، فاف ڈپلیسی (86 رن)، رابن اتھپا (31 رن) اور معین علی (37 رن ناٹ آؤٹ) کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت چنئی نے رنوں کا یہ پہاڑ کھڑا کیا ہے۔ کولکاتا کی طرف سے 2 وکٹ سنیل نارائن نے لیا اور ایک وکٹ شیوم ماوی کو ملا۔ شیوم ماوی نے 20ویں اوور کی آخری گیند پر فاف ڈپلیسی کو باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کرایا۔ گیندبازی میں سب سے زیادہ مایوس لاکی فرگیوسن نے کیا جنھوں نے 4 اوور میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کیا اور 56 رن دے ڈالے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
19واں اوور کولکاتا کی طرف سے ورون چکرورتی نے ڈالا، لیکن انھوں نے بھی 13 رن دے ڈالے۔ 19 اوور کے بعد چنئی کا اسکور 185 رن ہو گیا ہے، اور اس کے دو ہی کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ معین علی 35 رن بنا کر اور ڈپلیسی 81 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ آخری اوور پھینکنے کے لیے کپتان ایان مورگن نے شیوم ماوی کا انتخاب کیا ہے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
لاکی فرگوسن نے 18ویں اوور میں 19 رن دے دیے ہیں۔ اس اوور میں فاف ڈپلیسی نے رن بنانے کی اپنی رفتار مزید تیز کر دی۔ 18 اوور کے بعد چنئی کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 172 رن پہنچ گیا ہے۔ چنئی کی ٹیم ایک بڑے اسکور کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
فاف ڈپلیسی اور معین علی کولکاتا کے گیندبازوں کی خوب دھنائی کر رہے ہیں۔ 17 اوور میں ٹیم کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 153 رن پہنچ گیا ہے۔ اس وقت معین علی 10 گیندوں پر 16 رن اور فاف ڈپلیسی 51 گیندوں پر 69 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
چنئی کے بلے باز کولکاتا کے گیندبازوں کی خوب دھنائی کر رہے ہیں۔ 16 اوور کا کھیل ختم ہو گیا ہے اور چنئی کے محض 2 وکٹ آؤٹ ہوئے ہیں۔ ٹیم کا اسکور 139 رن ہو گیا ہے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
جارحانہ بلے بازی کر رہے اتھپّا کو بھی سنیل نارائن نے آؤٹ کر دیا ہے۔ ایک بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہے چنئی کو روکنے کا اب کولکاتا کے پاس اچھا موقع ہے۔ اتھپا 15 گیندوں پر 32 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور اس دوران انھوں نے 3 چھکے لگائے۔ اس وقت چنئی کا اسکور 13.3 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 124 ہے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
چنئی کی نصف پاری مکمل ہو گئی ہے اور 10 اوور میں 80 رن بن چکے ہیں۔ چنئی کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس کا صرف ایک وکٹ رتوراج گائیکواڈ کی شکل میں گرا ہے۔ فاف ڈپلیسی اور رابن اتھپا نے جارحانہ رخ اختیار کیا ہوا ہے۔ دسویں اوور میں دونوں نے ایک ایک چھکا لگا کر ٹیم کو مضبوطی عطا کی ہے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
چنئی کو بہترین شروعات دینے کے بعد رتوراج گائیکواڈ سنیل نارائن کا شکار بن گئے ہیں۔ انھوں نے تیز رن بنانے کی کوشش میں ایک اونچا شاٹ کھیلا جسے باؤنڈری پر شیوم ماوی نے کیچ کر لیا۔ گائیکواڈ نے 27 گیندوں پر 3 چوکے اور 1 چھکا کی مدد سے 32 رن بنائے۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
کولکاتا کے خلاف چنئی کو زبردست شروعات ملی ہے۔ سلامی بلے باز رتوراج گائیکواڈ اور فاف ڈپلیسی دونوں ہی 8 اوور کے بعد بھی آؤٹ نہیں ہوئے ہیں، اور ٹیم کا اسکور 61 رن پہنچ گیا ہے۔ اس وقت رتوراج 32 اور ڈپلیسی 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
چنئی کے بلے بازوں نے کولکاتا کے خلاف ٹیم کو اچھی شروعات دی ہے۔ 3 اوور میں چنئی کا اسکور بغیر کوئی وکٹ گنوائے 23 رن ہو گیا ہے۔ حالانکہ شکیب الحسن کی گیند پر وکٹ کیپر دنیش کارتک نے فاف ڈپلیسی کو اسٹمپ آؤٹ کرنے کا موقع چھوڑ دیا۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
کولکاتا اور چنئی کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ چنئی کی طرف سے سلامی بلے بازی رتوراج گائیکواڈ اور فاف ڈپلیسی میدان پر ہیں اور پہلا اوور کولکاتا کی طرف سے شکیب الحسن کو ڈالنے کا موقع ملا۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
آئی پی ایل 2021 کے فائنل مقابلے میں آج کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان مقابلہ کھیلا جائے گا۔ کولکاتا کے کپتان ایان مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی دھونی کی ٹیم پہلے بلے بازی کرے گی۔ میچ کچھ منٹوں بعد شروع ہوگا۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Oct 2021, 7:04 PM IST
تصویر: پریس ریلیز