کرکٹ

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ون ڈے 13 اوور بعد منسوخ

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے بارش سے متاثرہ اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن میچ کے دوران بار بار بارش آتی رہی اور امپائروں نے بالآخر میچ کو منسوخ قرار دے دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گیانا: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے مسلسل بارش کی وجہ سے جمعرات کو منسوخ کر دینا پڑا، تين میچوں کی اس سیریز کے اگلے دو مقابلے 11 اور 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے بارش سے متاثرہ اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن میچ کے دوران بار بار بارش آتی رہی اور امپائروں نے بالآخر میچ کو منسوخ قرار دے دیا۔

Published: 09 Aug 2019, 7:10 PM IST

میچ منسوخ کیے جانے کے وقت ویسٹ انڈیز نے 13 اوور میں ایک وکٹ پر 54 رن بنائے تھے۔ اوپنر کرس گیل 31 گیندوں میں صرف چار رن بنا کر چائنامین بولر کلدیپ یادو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ایون لوئیس نے 36 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 40 رنز اور شائي ہوپ نے 11 گیندوں میں ناٹ آؤٹ چھ رن بنائے۔

Published: 09 Aug 2019, 7:10 PM IST

میچ میں صبح سے ہی بارش ہونے کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی اور بارش رکنے کے بعد گراؤنڈز مین نے انتھک کوششوں سے میدان کو کھیلنے کے قابل بنایا۔ ٹاس ہوا اور ویسٹ انڈیز کے اوپنر میدان میں کھیلنے اترے۔ ایون لوئیس نے تو چوکے چھکے اڑائے لیکن گیل انتہائی سست کھیلے۔

Published: 09 Aug 2019, 7:10 PM IST

گیل کے پاس اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے بڑے بلے باز برائن لارا کے 10348 رنز کے ریکارڈ کو توڑنے کا شاندار موقع تھا لیکن وہ 31 گیندوں میں چار رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ گیل کو اس ریکارڈ تک پہنچنے کے لئے سات رن کی ضرورت ہے جو وہ دوسرے میچ میں حاصل کر سکتے ہے۔ گیل نے سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے میں لارا کے 299 میچوں کی برابری کر لی ہے اور اگلے میچ میں اترتے کے ساتتھ وہ اپنے 300 ون ڈے پورے کر لیں گے اور لارا سے آگے نکل جائیں گے۔

Published: 09 Aug 2019, 7:10 PM IST

تاخیر سے میچ شروع ہونے کے بعد اووروں کی تعداد کو گھٹا کر 43 کر دیا گیا تھا اور جب دوسری بار بارش سے رکاوٹ آئی تو اوور گھٹا کر 34 کر دئے گئے ۔ بارش آخر رکی تو لیکن میدان میں کئی حصے اتنے گیلے تھے کہ امپائروں نے ان پر کھیلنا مناسب نہیں سمجھا اور میچ آخر منسوخ کرنا پڑا۔ ہندستان نے اس سے پہلے ویسٹ انڈیز سے تین ٹوئنٹی -20 میچوں کی سیریز 3-0 سے جیتی تھی۔

Published: 09 Aug 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Aug 2019, 7:10 PM IST