مکائے: مکائے میں اتوار کے روز ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے خواتین ون ڈے میں ہندوستان نے میزبان ٹیم کو دلچسپ مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دی اور اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے آسٹریلیا کی ناقابل تسخیر 26 ون ڈے میچوں میں جیت کے ورلڈ ریکارڈ کے سلسلے کو روک دیا۔
Published: undefined
ایک وقت میں آسان جیت کی طرف بڑھنے والی ٹیم انڈیا نے اس میچ میں میزبان ٹیم کو کئی موقع دیئے تھے، لیکن آخری لمحات میں دپتی شرما، سنیہ رانا اور پھر وننگ شاٹ لگانے والی جھولن گوسوامی نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو تاریخی جیت دلائی۔
Published: undefined
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، ہندوستان کی تیزگیندباز جھولن گوسوامی نے ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کو شروع میں زبردست جھٹکے دیئے تھے۔ ایک موقع پر آسٹریلیا نے اپنے چار اہم کھلاڑیوں کو 87 رنز پر کھو دیا تھا، لیکن بیتھ مونی نے شاندار نصف سنچری اننگز کھیل کر ٹیم کو دباؤ سے باہر نکالا۔ حالانکہ اس میں ان کی مدد ہندوستان کی کھلاڑیوں نے بھی کی اور بیتھ مونی دو مرتبہ کیچ آوٹ ہونے سے بچ گئیں۔
Published: undefined
مونی کا بہترین ساتھ ایشلے گارڈنر نے دیا جنہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کا بہترین اسکور بنایا۔ ہندوستان نے اس اننگز میں مجموعی طور پر پانچ کیچ ڈراپ کیے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان ٹیم نے 50 اوورز میں 264/9 رنز بنائے۔ ہندوستان نے 49.3 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 266 رنز بنا کر شاندار جیت حاصل کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز