کرکٹ

ہندوستان کی قدآور خاتون کرکٹر متالی راج نے بین الاقوامی کرکٹ کو کہا الوداع

متالی راج نے یک روزہ میچوں میں 50.68 کی اوسط سے 7805 رن، ٹی-20 بین الاقوامی میں 37.52 کی اوسط سے 2364 رن، اور ٹیسٹ میں 699 رن بنائے۔

متالی راج، تصویر آئی اے این ایس
متالی راج، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی سینئر بلے باز اور یک روزہ ٹیم کی کپتان متالی راج نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔ 1999 میں خاتون یک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والی متالی راج نے اپنے 23 سالہ بین الاقوامی کیریر پر مکمل فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔ متالی نے 2019 میں ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا تھا، اس کے بعد پوری توجہ یک روزہ کرکٹ پر دینا شروع کر دیا تھا۔ انھوں نے 89 ٹی-20 بین الاقوامی مقابلوں میں 2364 رن بنائے تھے جو اس فارمیٹ میں کسی بھی ہندوستانی کے ذریعہ بنایا گیا سب سے زیادہ رن ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی (بورڈ آف کرکٹ کنٹرول آف انڈیا) کے سکریٹری جئے شاہ نے متالی راج کے ریٹائرمنٹ سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے کہا کہ ’’شاندار کیریر کا اختتام! متالی راج، ہندوستانی کرکٹ میں آپ کے تعاون کے لیے شکریہ۔ میدان پر آپ کی قیادت نے قومی خاتون ٹیم کا وقار بڑھایا ہے۔ میدان پر شاندار اننگ کے لیے مبارکباد اور نئی اننگ کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ متالی راج ان چنندہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھوں نے اپنے پہلے ہی یک روزہ میچ میں سنچری لگائی ہے۔ 1999 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں متالی نے ناٹ آؤٹ 114 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ متالی راج نے ہندوستان کے لیے 12 ٹیسٹ، 232 یک روزہ اور 89 ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلے۔ اس دوران یک روزہ میچوں میں انھوں نے 50.68 کی اوسط سے 7805 رن، ٹی-20 بین الاقوامی میں 37.52 کی اوسط سے 2364 رن، اور ٹیسٹ میں 699 رن بنائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined