ملبورن: کپتان اجنکیا رہانے کے 112 رنز کی شاندار اننگز کے بعد کرکٹ ٹیم انڈیا کے گیند بازوں کی بہترین کارکردگی سے ہندوستان دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کے خلاف پیر کے روز فتح کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان کو پہلی اننگز میں 131 رنز کی برتری حاصل تھی اور ان کے گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے تیسرے دن آسٹریلیا کی چھ وکٹیں محض 133 رنز پر گرا دیں۔ آسٹریلیا کو فی الحال دو رنز کی برتری حاصل ہے، جبکہ اس کے چار وکٹ ابھی باقی ہیں۔ میچ کے چوتھے دن ہندوستان کو سیریز میں برابری حاصل کرنے کا سنہرا موقع ہے۔ گزشتہ آسٹریلیائی دورہ (20-2019) میں ملبورن میں ہونے والے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں بھی ہندوستان نے آسٹریلیا کو 137 رنز سے شکست دی تھی۔
Published: undefined
ہندوستان کو پہلی اننگز میں 326 کے اسکور پر آل آوٹ کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کی ٹیم کی شروعات خاص نہیں رہی اور تیزگیند باز امیش یادو نے چوتھے اوور کی پہلی گیند پر سلامی بلے باز جوبرنس کو وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرا کر میزبان ٹیم کو پہلا جھٹکا دیا۔ آسٹریلیا نے ری ویو لیا لیکن جوبرنس آوٹ قرار دیئے گئے۔ برنس دس گیندبازوں میں چار رن بناکر پویلین چلے گئے۔ اس کے بعد تین نمبر پر بلے بازی کرنے آئے مارنس لابوشین نے سلامی بلے باز میتھیو ویڈ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن 18 ویں اوور میں اشون کی گیند پر سلپ میں رہانے کو ایک آسان کیچ دے بیٹھے۔ آسٹریلیا کا 42 رن کے اسکور پر لابوشین کی شکل میں دوسرا وکٹ گرا۔ لابوشین نے 49 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 28 رن بنائے۔ ویڈ اور لابوشین کے بیچ دوسرے وکٹ کے لئے 38 رن کی رفاقت ہوئی۔
Published: undefined
آسٹریلیا کے اہم بلے باز اسٹیون اسمتھ اس مرتبہ بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور بمراہ نے آٹھ رن کے اسکور پر انہیں پویلین کا راستہ دکھایا۔ اس طرح 33 ویں اوور میں 73 رن کے اسکور آسٹریلیا کو تیسرا دھچکا لگا۔ آسٹریلیا کی اننگز کچھ حد تک سنبھلی ہی تھی کہ جڈیجہ نے میتھیو ویڈ کو ایل بی ڈبلیو کرکے میزبان ٹیم کا چوتھا وکٹ حاصل کیا۔ ویڈ نے 137 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چوکوں کی مدد سے 40 رن بنائے۔ اس کے بعد تیزگیند باز محمد سراج نے اننگز کی پہلی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو مینک کے ہاتھوں دوسرے سلپ میں کیچ کراکر آسٹریلیا کو پانچواں جھٹکا دیا۔ ہیڈ نے 46 گیندوں میں 17 رن بنائے۔ اس کے بعد ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے کپتان ٹم پین کو جڈیجہ نے پنت کے ہاتھوں کیچ آوٹ کراکر آسٹریلیا کو چھٹا وکٹ گرایا۔ پین صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز