کرکٹ

ہندوستان کی خاتون کرکٹر شفالی ورما نے رقم کی تاریخ، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری کا بنایا ریکارڈ

شفالی ورما نے اپنی اوپننگ پارٹنر اسمرتی مندھانا کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 292 رنوں کی شراکت داری کی، اس دوران انھوں نے 113 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، اور پھر 197 گیندوں پر 205 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

<div class="paragraphs"><p>شفالی ورما، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCIWomen">@BCCIWomen</a></p></div>

شفالی ورما، تصویر @BCCIWomen

 

ایک طرف ہندوستان کی مینس کرکٹ ٹیم ٹی-20 عالمی کپ 2024 کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور سبھی روہت بریگیڈ کے چمپئن بننے کی دعا مانگ رہے ہیں، دوسری طرف ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم بھی ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔ خصوصاً سلامی بلے باز شفالی ورما نے تو آج کمال کر دیا جب جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن خاتون کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنا کر سبھی کو حیران کر دیا۔

Published: undefined

آج چنئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف شفالی ورما نے پہلے تو اپنے کیریئر کی پہلی سنچری لگائی، اور پھر تیزی کے ساتھ دوہری سنچری لگا کر ہندوستانی خاتون کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کیا۔ شفالی نے محض 194 گیندوں پر 200 رن مکمل کیے، حالانکہ اس کے بعد جلد ہی وہ 197 گیندوں پر 205 رن بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ اس دوران انھوں نے 8 چھکے اور 23 چوکے لگائے۔ انھوں نے آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کا ریکارڈ توڑا جنھوں نے 2024 میں ہی فروری ماہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہی کھیلتے ہوئے 248 گیندوں میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔ اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ آسٹریلیائی کھلاڑی کے ہی نام تھا جب کیرن رالٹن نے 2001 میں انگلینڈ کے خلاف 306 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

Published: undefined

بہرحال، ہندوستانی خاتون ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ سلامی بلے باز شفالی ورما شروع سے ہی تیز کھیلتی نظر آئیں۔ انھوں نے اپنی اوپننگ پارٹنر اسمرتی مندھانا کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے ریکارڈ 292 رنوں کی شراکت داری کی۔ مندھانا نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 161 گیندوں پر 149 رن بنائے۔ اس دوران شفالی نے 113 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کر لی تھی، لیکن مندھانا کے بعد ستیش شبھا جلد ہی 15 رن بنا کر آؤٹ ہو گئیں، حالانکہ اس کا شفالی کے کھیل پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ وہ دنیا کی دسویں اور ہندوستان کی صرف دوسری ایسی خاتون کرکٹر بن گئیں جنھوں نے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کیا ہے۔ شفالی بدقسمت رہیں جب 205 رن بنانے کے بعد رَن آؤٹ ہو گئیں۔

Published: undefined

شفالی ورما نے اسمرتی مندھانا کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے جو 292 رنوں کی شراکت داری کی، وہ خاتون کرکٹ میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ بھی رہی۔ اس شراکت داری نے 20 سال پرانے پاکستانی کھلاڑی ساجدہ شاہ اور کرن بلوچ کا ریکارڈ توڑا جنھوں نے 2004 میں پہلے وکٹ کے لیے 241 رنوں کی شراکت داری کی تھی۔ اتنا ہی نہیں، شفالی اور مندھانا کی شراکت داری خاتون کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے دوسری سب سے زیادہ رنوں کی شراکت داری بن گئی ہے۔

Published: undefined

جہاں تک ہندوستانی ٹیم کے اسکور کا سوال ہے، آج پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر میزبان مضبوط پوزیشن میں ہے۔ پہلے دن 98 اوورس کا کھیل ہوا جس میں ہندوستانی ٹیم نے محض 4 وکٹ کے نقصان پر 525 رن بنا لیے ہیں۔ کپتان ہرمن پریت کور 76 گیندوں پر 42 رن بنا کر اور رچا گھوش محض 33 گیندوں پر 43 رن بنا کر کھیل رہی ہیں۔ چوتھے وکٹ کی شکل میں جمیما روڈرگز آؤٹ ہوئیں جنھوں نے 94 گیندوں پر 55 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined