کرکٹ

ہندوستان کی مایہ ناز خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی آج لارڈس میں کھیلیں گی ’الوداعی میچ‘، 20 سال طویل رہا کیریر

20 سال 261 دن قبل بنگال کی 19 سالہ ایک لڑکی نے خاتون بین الاقوامی میں جب قدم رکھا تھا تو پہلے ہی میچ میں اس نے ظاہر کر دیا تھا کہ وہ اب پیچھے مڑ کر دیکھنے والی نہیں ہے۔

جھولن گوسوامی، تصویر آئی اے این ایس
جھولن گوسوامی، تصویر آئی اے این ایس 

جھولن گوسوامی ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کا انتہائی تجربہ کار چہرہ ہیں۔ آج یہ تیز گیندباز کرکٹ کا مکہ یعنی ’لارڈس‘ کے میدان میں اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلنے والی ہیں۔ یعنی جھولن گوسوامی ہفتہ کے روز انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گی، اور پیچھے چھوڑ جائیں گی ایک مضبوط وراثت جس پر آنے والی نسل فخر کرے گی۔

Published: undefined

20 سال 261 دن قبل بنگال کی 19 سالہ ایک لڑکی نے خاتون بین الاقوامی میں جب قدم رکھا تھا تو پہلے ہی میچ میں اس نے ظاہر کر دیا تھا کہ وہ اب پیچھے مڑ کر دیکھنے والی نہیں ہے۔ 5 فٹ 9 انچ کے اونچے قد کی اس گیندباز نے پہلی ہی سیریز میں کچھ اس طرح کا اثر چھوڑا کہ وہ ٹیم کی مستقل کھلاڑی بن گئیں۔ انھوں نے جلد ہی تیز گیندبازی کا ذمہ اپنے کندھوں پر لے لیا اور گزشتہ دو دہائی میں جھولن گوسوامی نے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا بھی۔

Published: undefined

24 ستمبر کو دوپہر 3.30 بجے انگلینڈ کے خلاف جب ہندوستانی ٹیم میدان میں اترے گی تو جھولن گوسوامی کے لیے یہ یک روزہ کیریر کا 204واں مقابلہ ہوگا۔ جھولن اس وقت یک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ (253) وکٹ لینے والی خاتون گیندباز ہیں اور وہ پوری کوشش کریں گی کہ آخری میچ میں اس تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے۔ اب تک جھولن گوسوامی نے یک روزہ میچوں میں 22.10 اوسط اور 3.37 اکونومی شرح سے گیندبازی کی ہے جو ان کی قابلیت کا واضح ثبوت ہے۔

Published: undefined

جہاں تک ٹی-20 بین الاقوامی مقابلوں کا سوال ہے، جھولن کے نام 68 میچوں میں 21.94 کی بالنگ اوسط اور 5.45 کی اکونومی شرح سے 56 وکٹ درج ہیں۔ ٹی-20 کرکٹ میں وہ ہندوستان کی چوتھی سب سے کامیاب گیندباز رہی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ ہندوستان کی تیسری سب سے زیادہ وکٹ لینے والی گیندباز بھی ہیں۔ ٹیسٹ میں وہ 12 میچوں میں 44 وکٹ لے چکی ہیں۔ ٹیسٹ میں ان کا گیندبازی اوسط 17.36 رہا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، اپنے آخری مقابلہ سے پہلے جھولن گوسوامی نے اپنے چمکدار کیریر کے بارے میں کچھ باتیں لوگوں کے سامنے رکھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’میدان میں کھڑے ہو کر ہندوستان کا قومی ترانہ گانا اور ہندوستانی ٹیم کی جرسی پہننا ان کی زندگی کے سب سے خاص لمحات رہیں گے۔‘‘ بی سی سی آئی نے جھولن کے آخری میچ سے قبل ان سے ہوئی بات چیت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined