کرکٹ

ہندستانی خاتون ٹیم نے بھی نیوزی لینڈ میں رقم کی تاریخ، سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری

ہندستانی خواتین نے آئی سی سی چمپئن شپ کے تحت کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے 44.2 اوور میں 161 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد 35.2 اوور میں ہی دو وکٹ پر 166 رن بنا کر سیریز اپنے نام کرلی۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/BCCIWomen">@BCCIWomen</a>
تصویر / @BCCIWomen 

تیز گیند باز جھولن گوسوامی (23 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد اوپنر سمرتی مدھانا (ناٹ آؤٹ 90) کی جارحانہ اننگز اور کپتان متالی راج (ناٹ آؤٹ 63) کی محتاط اننگز کے اپنے طور پر ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں منگل کو یک طرفہ انداز میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 سے ناقابل تسخیر برتری بنانے کے ساتھ تاریخ رقم کی۔

ہندوستان نے آئی سی سی چمپئن شپ کے تحت کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے 44.2 اوور میں 161 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد 35.2 اوور میں ہی دو وکٹ پر 166 رن بنا کر سیریز اپنے نام کرلی۔ ہندوستانی مرد ٹیم نے کل اسی میدان میں نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر 10 سال بعد نیوزی لینڈ میں پہلی بار دو طرفہ سیریز جیتی تھی اور اب خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ میں پہلی بار ون ڈے سیریز جیتنے کا کارنامہ کر دکھایا۔

Published: undefined

ہندوستانی خاتون ٹیم نے پہلا ون ڈے نیپئر میں نو وکٹ سے جیتا تھا اور اب دوسرا ون ڈے اس نے آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔ نوجوان بلے باز مدھانا نے نیپئر میں ناٹ آوٹ 105 رن بنائے تھے اور اسی فارم کو دوسرے میچ میں بھی قائم رکھتے ہوئے مدھانا نے 83 گیندوں میں 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 90 رن بنائے۔

کپتان متالی نے بھی تحمل کے ساتھ کھیلتے ہوئے مدھانا کا شاندار ساتھ دیا اور 111 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 63 رنز بنائے۔ متالی نے ہندستان کے لئے فاتحانہ چھکا مار کر 88 گیند باقی رہتے میچ ختم کر دیا۔ مدھانا اور متالی نے تیسرے وکٹ کے لئے 30.4 اوور میں 151 رن کی میچ فاتح ناٹ آؤٹ ساجھیداری کی۔ ہندوستان نے جیمما روڈرگس (0) اور دپتی شرما (8) کے وکٹ 15 رن تک گنوائے تھے لیکن اس کے بعد مدھانا اور متالی نے کیوی ٹیم کو کوئی موقع نہیں دیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے ہندوستانی گیند بازوں نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 44.2 اوورز میں 161 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ نیوزی لینڈ کے لئے اس کی کپتان ایمی سیٹرتھویٹ نے 87 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے۔ دیگر کوئی کیوی بلے باز ہندوستانی گیند بازوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں دکھا سکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسرا سب سے زیادہ اسکور كیسپریك کا 21 رن رہا۔

ہندوستانی کپتان متالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی گیند بازوں نے اس فیصلے کو درست ثابت کیا۔ تجربہ کار فاسٹ بولر جھولن نے 23 رن پر تین وکٹ لئے۔ ایکتا بشٹ نے 14 رن پر دو وکٹ، ديپتی شرما نے 51 رن پر دو وکٹ اور پونم یادو نے 38 رن پر دو وکٹ لئے۔ شکھا پانڈے کو 19 رن پر ایک وکٹ ملا۔

جھولن گوسوامی نے پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر سوجی بیٹس (0) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ شکھا پانڈے نے سوفی ڈیوائین (7) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ کپتان ایمی سیٹرتھویٹ نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا لیکن دوسرے سرے سے وکٹ گرتے رہے۔

لارین نے 27 گیندوں میں 15 رن بنائے لیکن 33 کے مجموعی اسکور پر ہی ایکتا بشٹ نے انہیں پویلین کی راہ دکھائی۔ ایمليا کیر صرف ایک رن بنا کر ایکتا کا اگلا شکار بن گئیں۔ میڈی گرین (9) نے ایمی کا ساتھ دینے کی کوشش کی لیکن جھولن نے اس شراکت کو 62 کے اسکور پر توڑ دیا۔

كیسپریك (21) کے ساتھ کپتان نے ایک بار پھر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور چھٹے وکٹ کے لئے 58 رنز کی شراکت کی۔ پرتبھا نے ایمی 120 کے اسکور پر آؤٹ کر اس شراکت کو توڑا اور میزبان ٹیم کی جدوجہد ختم کر دی۔ نیوزی لینڈ نے 161 رنز بنائے لیکن اسکور ہندوستان کے سامنے بہت چھوٹا ثابت ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined