کرکٹ

ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم کے لئے پانچویں مرتبہ خطاب اپنے نام کرنے کا موقع

چار مرتبہ کی چیمپئن انڈیا پہلی بار خطابی مقابلے میں پہنچی بنگلہ دیش ٹیم کے خلاف انڈر -19 عالمی کپ ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں پانچویں مرتبہ تاج اپنے نام کرنے کے ارادے سے اتری ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پوچے فسٹروم: چار مرتبہ کی چیمپئن انڈیا پہلی بار خطابی مقابلے میں پہنچی بنگلہ دیش ٹیم کے خلاف انڈر -19 عالمی کپ ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں پانچویں مرتبہ تاج اپنے نام کرنے کے ارادے سے اتری ہے۔ اتوار کو کھیلے جا رہے مقابلہ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے ہندوستان کو بلے بازی کے لئے مدعو کیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم کپتان پريم گرگ کی قیادت میں دیرینہ حریف پاکستان کو 10 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ ہندوستانی ٹیم جہاں پانچویں مرتبہ خطاب جیتنے کے ارادے سے اترے گی جبکہ پہلی بار فائنل میں پہنچی بنگلہ دیش کی ٹیم الٹ پھیر کرکے خطاب اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

Published: undefined

ٹیم انڈیا مسلسل تیسری بار اور کل ساتویں بار فائنل میں پہنچی ہے۔ ہندوستان نے اس سے پہلے 2000، 2008، 2012 اور 2018 میں فائنل میں پہنچ کر خطاب جیتا تھا جبکہ وہ 2006 اور 2016 میں فائنل میں پہنچ کر رنر اپ رہی تھی۔ ہندوستان کو ایک بار پھر اپنے بلے بازوں اور گیند بازوں سے توقع رہے گی جنہوں نے ٹورنامنٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کی ہے۔18 سال کے بائیں ہاتھ کے بلے باز يشسوي جیسوال کی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی رہی ہے اور انہوں نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں ناٹ آؤٹ 105 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی تھی۔

Published: undefined

يشسوي نے اس سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں 62 رن، نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹ آوٹ 57، جاپان کے خلاف ناٹ آوٹ 29 اور سری لنکا کے خلاف 59 رنز بنائے تھے۔ وہ پانچ میچوں میں 312 رن کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔
يشسوي کے جوڑی دار دويانش سکسینہ چار میچوں میں 148 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں ناٹ آؤٹ نصف سنچری بنائی تھی۔ اگر ہندوستان کے دونوں سلامی بلے باز خطابی مقابلے میں اپنی فارم میں برقرار رہتے ہیں تو ہندوستان کو پانچویں مرتبہ چیمپئن بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Published: undefined

دوسری طرف بنگلہ دیش کے محمود الحسن پانچ میچوں میں 176 رنز بنا چکے ہیں اور انہوں نے بھی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 100 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی تھی۔ بنگلہ دیش کے ٹی حسن نے پانچ میچوں میں 149 رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رقیب الحسن پانچ میچوں میں 11 وکٹ اور شريف الاسلام پانچ میچوں میں سات وکٹ لے چکے ہیں۔ ہندوستان کے لیگ اسپنر روی بشنوئی پانچ میچوں میں 13 وکٹ کے ساتھ کامیاب گیندبازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔آکاش سنگھ نے پانچ میچوں میں صات اور سشانت مشرا نے چار میچوں میں پانچ وکٹ لئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined