ہندوستانی کرکٹ ٹیم بہت جلد ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی ہے۔ اس دورہ میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کا سیریز کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے اس دورہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے جمعہ کے روز ٹیسٹ اور وَنڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیسٹ اور ونڈے سیریز دونوں میں ہی روہت شرما کا نام شامل ہے، یعنی انھیں آرام دینے کی جو قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، اُس پر لگام لگ گیا ہے۔ روہت شرما دونوں ہی فارمیٹ میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ اجنکیا رہانے کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ انھیں ترقی دیتے ہوئے ایک بار پھر ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ وَنڈے میں نائب کپتان کی ذمہ داری ہاردک پانڈیا کو دی گئی ہے۔
Published: undefined
بی سی سی آئی کے ذریعہ اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں تجربہ کار بلے باز چیتیشور پجارا کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ان کو باہر کیے جانے کا اندیشہ پہلے سے ہی ظاہر کیا جا رہا تھا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال اور ریتوراج گائیکواڈ کو پہلی بار انٹری ملی ہے۔ یشسوی اس ماہ ہوئی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کے لیے اسٹینڈ بائی کے طور پر رکھے گئے تھے۔ تیز گیندباز مکیش کمار اور نودیپ سینی کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ محمد سمیع کو ٹیسٹ اور وَنڈے دونوں میں ہی آرام دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
Published: undefined
وَنڈے ٹیم کی بات کی جائے تو اس میں بھی کئی طرح کی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ وَنڈے ٹیم میں عمران ملک اور سنجو سیمسن کی واپسی ہوئی ہے۔ سلامی بلے باز ریتوراج گائیکواڈ، تیز گیندباز جئے دیو انادکٹ اور مکیش کمار کو بھی وَنڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یعنی وَنڈے میچوں میں ہندوستان کے کچھ نوجوان کھلاڑیوں کو میدان پر دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز دورے پر ہندوستانی ٹیم پہلے 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 12 جولائی سے ڈومنیکا میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ میچ 20 جولائی سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔ 3 میچوں کی وَنڈے سیریز کی بات کی جائے تو یہ 27 جولائی سے شروع ہوگی، اور 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز کا آغاز 3 اگست سے ہوگا۔
Published: undefined
ٹیسٹ ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ریتوراج گائیکواڈ، وِراٹ کوہلی، یشسوی جیسوال، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، آر اشون، رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، محمد سراج، مکیش کمار، جئے دیو انادکٹ، نودیپ سینی۔
Published: undefined
وَنڈے ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ریتوراج گائیکواڈ، وِراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شاردل ٹھاکر، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، جئے دیو انادکٹ، محمد سراج، عمران ملک، مکیش کمار۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined