خاتون ٹی-20 ایشیا کپ 2022 کے لیے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہندوستانی خاتون ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ نے ٹیم کی کمان ہرمن پریت کور کو سونپی ہے اور اسمرتی مندھانا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ خاتون ٹی-20 ایشیا کپ 2022 کی شروعات یکم اکتوبر سے ہوگی جس میں 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 15 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اپنے شروعاتی میچ میں سری لنکا کا سامنا کرنے اترے گا۔ لیکن سبھی کو انتظار 7 اکتوبر کا ہے جب ہندوستان کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔
Published: undefined
خاتون ٹی-20 ایشیا کپ مقابلہ راؤنڈ رابن طرز پر کھیلا جائے گا۔ اس میں سرکردہ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ہندوستان کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، تھائی لینڈ اور ملیشیا کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان اپنی مہم کی شروعات یکم اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کرے گا۔ اس کے بعد ملیشیا سے 3 اکتوبر کو اور یو اے ای سے 4 اکتوبر کو ہندوستان کا مقابلہ ہوگا۔ 7 اکتوبر کو پاکستان، 8 اکتوبر کو میزبان بنگلہ دیش اور 10 اکتوبر کو تھائی لینڈ سے ہندوستان کا مقابلہ طے ہے۔ گویا کہ ہندوستانی ٹیم 10 دنوں کے اندر 6 لیگ میچز کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 11 اور 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ فائنل مقابلہ 15 اکتوبر کو ہوگا۔
Published: undefined
ہندوستانی ٹیم: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، دیپتی شرما، شیفالی ورما، جیمما روڈرگس، ایس میگھنا، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، سنیہا رانا، ڈائلن ہیم لتا، میگھنا سنگھ، رینوکا ٹھاکر، پوجا وستراکر، راجیشوری گائیکواڈ، رادھا یادو، کے پی نوگرے۔
اسٹینڈ بائی کھلاڑی: تانیا سپنا بھاٹیا، سمرن دل بہادر۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined