ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال انگلینڈ دورہ پر مہر لگ گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے مینس ٹیم کے لیے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اعلان کیا ہے جو کہ 20 جون سے شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے بھی انگلینڈ دورہ کا اعلان ہو گیا ہے جس میں وہ ٹی 20 اور یک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
Published: undefined
بی سی سی آئی کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ہندوستان اور انگلینڈ کی مردوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ 20-24 جون، دوسرا ٹیسٹ میچ 2-6 جولائی، تیسرا ٹیسٹ میچ 10-14 جولائی، چوتھا ٹیسٹ میچ 23-27 جولائی، اور پانچواں ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے 4 اگست کے درمیان کھیلے گی۔
Published: undefined
ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی بات کی جائے تو پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز 28 جون سے 12 جولائی تک کھیلے جائے گی، جبکہ یک روزہ مقابلے 16 جولائی، 19 جولائی اور 22 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کا یہ دورہ ہندوستانی خواتین ٹیم کے لیے انتہائی اہم ثابت ہونے والا ہے، کیونکہ اس طویل سیریز میں کئی نئی کھلاڑیوں کو کافی تجربہ حاصل ہوگا۔
Published: undefined
جہاں تک مردوں کی کرکٹ ٹیم کا سوال ہے، اس کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے لیے ٹیسٹ سیریز ایک امتحان کی طرح ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ انگلینڈ میں گزشتہ 17 سالوں سے ہندوستانی ٹیم نے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے۔ انگلینڈ میں آخری بار ٹیسٹ سیریز میں جیت 2007 میں ملی تھی۔ گزشتہ دورے پر ہندوستانی ٹیم جیت کے قریب ضرور پہنچی تھی، لیکن اسے ڈرا پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔ چونکہ ہندوستانی ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے دونوں فائنل مقابلے انگلینڈ میں ہی ہارے ہیں، تو ایسے میں صاف ہے کہ روہت شرما اور گوتم گمبھیر کی جوڑی کے لیے یہ دورہ آسان نہیں رہنے والا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined