کرکٹ

چھٹی مرتبہ ہندوستانی ٹیم نمبر ایک بنی

چھٹی مرتبہ ہندوستانی ٹیم نمبر ایک بنی

Getty Images
Getty Images 

آسڑیلیا کے خلاف تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ یہ چھٹا موقع ہے جب اس نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی پوزیشن ٖحاصل کی ہے۔ اندور میں ہوئے میچ میں فتح کے بعد ہندوستان کی رینکنگ پوائنٹس120 ہوگئے جس سے جنوبی افریقہ ٹیم دوسرے نمبر پرپہنچ گئی۔ جنوبی افریقہ کی رینکنگ پوائنٹس119 ہیں۔جبکہ آسڑیلیا کی ٹیم114 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے مقام پر ہے اور 113 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ اس وقت پانچویں مقام پر ہے اس نے 111پوائنٹس کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا ہے۔چھٹے مقام پر پاکستانی ٹیم ہے اس کے95 پوائنٹس ہیں۔ بنگلہ دیش کے94 پوائنٹس ہیں اور وہ ساتویں مقام پر ہے۔ سری لنکا86 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں مقام پر ہے۔یہ آٹھوں ٹیمیں 2019میں انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں کھیلنے کی حقدار بن گئی ہیں باقی دو ٹیمیں کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے بعد عالمی کپ میں شرکت کریں گی۔

اگرجنوبی افریقہ بنگلہ دیش کو اپنے گھر پر تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز میں ہرادیتی ہے تو وہ پھر عالمی نمبر ایک بن جائے گی۔ یہ سر یزاگلے ماہ ہوگی۔

ہندوستانی ٹیم نے چھٹی مرتبہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ وہ ٹسٹ کرکٹ میں پہلے ہی سے پہلے نمبر کی ٹیم ہے۔ اس طرح وہ تین طرز کی کرکٹ میں سے دو میں پہلے مقام پر ہے۔ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم پانچویں مقام پر ہے۔

ا یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان نے پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن دسمبر1994میں حاصل کی تھی اور وہ مارچ1995 تک اس پوزیشن پر رہی تھی۔اگست1995 کو وہ دوسری مرتبہ عالمی نمبر ایک ٹیم بنی تھی اور اکتوبر1995 تک اس مقام پر رہی تھی۔

جنوری 2013 کو ہندوستانی ٹیم نے تیسری مرتبہ عالمی نمبر ایک ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور وہ 12 مہینے تک اس پوزیشن پر قابض رہی تھی۔ جنوری 2014 میں اس سے یہ مقام چھن گیا تھا۔

ستمبر2014 میں ہندوستانی ٹیم نے عالمی نمبر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور ایک مہینے تک وہ عالمی نمبر رہی تھی۔ اکتوبر 2014 میں اس سے یہ مقام چھن گیا تھا مگر اس نے نومبر2014 میں وہ ایک مہینے کیلئے عالمی نمبر ٹیم پھربنی تھی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم اب ٹاپ پوزیشن پر پہنچی ہے۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined