کرکٹ

سابق ہندوستانی کرکٹر بشن سنگھ بیدی کا 77 سال کی عمر میں انتقال، طویل مدت سے تھے بیمار

اپنے دور کے عظیم اسپن گیندبازوں میں شمار بشن سنگھ بیدی نے 1967 سے 1979 کے درمیان ہندوستان کے لیے 67 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 266 وکٹ لیے، انھوں نے 10 یک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 7 وکٹ لیے۔

<div class="paragraphs"><p>بشن سنگھ بیدی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/DineshKarthik">@DineshKarthik</a></p></div>

بشن سنگھ بیدی، تصویر @DineshKarthik

 

سابق ہندوستانی کپتان اور مایہ ناز اسپن گیندباز بشن سنگھ بیدی کا 77 سال کی عمر میں آج انتقال ہو گیا۔ بشن سنگھ بیدی طویل مدت سے بیمار چل رہے تھے۔ وہ اپنے دور کے عظیم اسپن گیندباز تھے اور 1967 سے 1979 کے درمیان ہندوستان کے لیے 67 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں 266 وکٹ لیے۔ انھوں نے ہندوستان کے لیے 10 یک روزہ میچ بھی کھیلے جن میں 7 وکٹ لیے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بشن سنگھ بیدی، ایراپلی پرسنا، بی ایس چندرشیکھر اور ایس وینکٹ راگھون ایک وقت ہندوستانی اسپن گیندبازی کی جان ہوا کرتے تھے۔ بشن سنگھ بیدی نے ہندوستان کے لیے پہلا یک روزہ میچ جیتنے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ امرتسر میں پیدا ہوئے بشن سنگھ بیدی نے گھریلو سرکٹ میں دہلی کی نمائندگی کی۔ انھوں نے گھریلو کرکٹ میں 370 میچوں میں 1560 وکٹ لیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined