کرکٹ

ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا ’ہمیں زیادہ کچھ بدلنے کی ضرورت نہیں‘

سفید گیند کے ہندوستانی کپتان کی شکل میں روہت شرما کی مدت کار 6 فروری کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے یک روزہ میچ سے شروع ہو جائے گی۔

روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس
روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما کا ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یک روزہ سیریز میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کے کردار کو واضح کرنا مستقبل میں فیصلہ کن ہوگا اور ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ سفید گیند کے ہندوستانی کپتان کی شکل میں روہت شرما کی مدت کار اتوار یعنی 6 فروری کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے یک روزہ میچ سے شروع ہوگی۔

Published: undefined

اس سے قبل روہت شرما نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’وہاں بہت کچھ بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں بس ہمارے سامنے پیش کیے جا رہے کھیل کے مختلف حالات کے موافق ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم نے واقعی میں کچھ سالوں سے زیادہ وقت میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ صرف ایک سیریز ہارنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں اپنے اندر گھبراہٹ پیدا کر لینا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

روہت شرما نے آگے کہا کہ ’’یہاں صرف کچھ سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے جسے ہمیں اپنے کھیل میں شامل کرنا ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نے ایک ٹیم کی شکل میں اجتماعی طور پر جو نہیں کیا ہے اس میں بہت کچھ سبق ہے۔ آخر کار یہ ایک ٹیم کا کھیل ہے اور سبھی کو اس میں شامل ہونا ہوگا، مظاہرہ کرنا ہے اور پھر میچ جیتنا ہے۔ یہ ایک یا دو لوگوں کے قدم بڑھانے کے ساتھ نہیں ہو سکتا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں ’’ہمارے لیے آگے بڑھنے کے لیے ٹیم میں کچھ کھلاڑی کا کردار اہم ہے۔ اگر ہم کھلاڑی سے اس بارے میں بات کرتے ہیں تو ہم کھیل کے مختلف نکات میں الگ الگ کھلاڑیوں سے جو چاہتے ہیں وہ حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

روہت شرما نے تصدیق کی کہ ایشان کشن اتوار کو پہلے وَنڈے میں ان کے ساتھ اننگ کی شروعات کریں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ شکھر دھون اور ریتوراج گائیکواڈ کے کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے بعد ٹیم میں شامل سلامی بلے باز مینک اگروال اب بھی کوارنٹائن میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایشان واحد متبادل ہمارے پاس ہیں۔ مینک کو ٹیم میں لیا گیا تھا لیکن وہ اب بھی کوارنٹائن میں ہیں۔ وہ یہاں دیر سے آئے، جس کی وجہ سے انھیں کوارنٹائن میں رہنا ہوگا۔ انھوں نے اب بھی اپنا کوارنٹائن کا وقت ختم نہیں کیا ہے، اس لیے ایشان پاری کی شروعات کریں گے۔‘‘ روہت شرما نے اعتراف کیا کہ کلدیپ یادو اور یجویندر چہل کی کلائی-اسپن کی کامیاب جوڑی کو شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستان درمیان کے اووروں میں وکٹ لینے کے لیے اچھا منصوبہ تیار کرے گا۔

Published: undefined

روہت شرما نے ستمبر 2021 میں گھٹنے کی چوٹ اور سرجری کے بعد سے کلدیپ یادو کو کھیلنے میں جلدبازی کرنے کے تئیں آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’کلدیپ خصوصی طور سے گزشتہ آئی پی ایل کے بعد سے نہیں کھیلے ہیں۔ وہ زخمی ہو گئے اور تب سے باہر ہیں۔ اس لیے ہم نہیں چاہتے کہ وہ چیزوں میں جلدبازی کریں۔‘‘ یجویندر چہل نے افریقہ میں ٹیم کی طرف سے کھیلا تھا اور کلدیپ ابھی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ کلدیپ کو اپنا فارم حاصل کرنے کے لیے بہت سارے میچ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined