کرکٹ

ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف تیسرا میچ جیت کر سیریز پر کیا قبضہ، سپر اوور میں جیتا مقابلہ

سپر اوور تک جاری رہنے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان  نے سری لنکا کو شکست دے دی ۔ ٹیم انڈیا نے سیریز 3-0 سے جیت لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس 

 

ہندوستان  نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر سیریز 3-0 سے جیت لی۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ 20 اوورز میں اپنی اپنی اننگز میں 137 رنز بنائے جس کی وجہ سے نتیجہ حاصل کرنے کے لیے سپر اوور کا سہارا لیا گیا۔ ہندوستان نے سپر اوور میں سری لنکا کو صرف 2 رنز بنانے کی اجازت دی۔ ٹیم انڈیا نے سپر اوور کی پہلی ہی گیند پر اپنی جیت یقینی بنائی۔ ایک وقت میں سری لنکا کو جیت کے لیے 30 گیندوں میں 30 رنز بنانے تھے لیکن ہندوستان  کی بولنگ نے ایک بار پھر تباہی مچا دی۔

Published: undefined

ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 137 رنز بنائے جس میں شبمن گل نے 37 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیل کر اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کے علاوہ ریان پراگ نے 26 اور واشنگٹن سندر نے بھی 25 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کے لیے کپتان سوریہ کمار یادو اور تجربہ کار سنجو سیمسن اس میچ میں کچھ خاص نہیں دکھا سکے، وہیں یشسوی جیسوال بھی صرف 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکن ٹیم ہدف کے تعاقب میں میدان میں آئی تو پاتھم نسانکا اور کوسل مینڈس نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں کے درمیان 58 رنز کی اہم شراکت ہوئی۔

Published: undefined

سری لنکن ٹیم کے لیے فتح اس وقت آسان ہو گئی جب نسانکا کے آؤٹ ہونے کے بعد کوسل مینڈس اور کوسل پریرا نے کمان سنبھالی۔ ان کے درمیان 52 رنز کی شراکت نے ہندوستانی ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا تھا لیکن 16 ویں اوور میں روی بشنوئی نے کوسل مینڈس کا وکٹ لے کر ٹیم انڈیا کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ اگلے اوور میں واشنگٹن سندر نے وینندو ہسرنگا اور چارتھ اسالنکا کو لگاتار دو گیندوں پر آؤٹ کر کے دوہرا جھٹکا دیا۔

Published: undefined

رنکو سنگھ بلے باز ہیں لیکن انہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں اپنی بولنگ کا آغاز کیا۔ اپنے کیریئر کی دوسری گیند پر انہوں نے کوسل پریرا کی وکٹ حاصل کی جو 46 رنز بنانے کے بعد کھیل رہے تھے۔ اسی اوور میں انہوں نے رمیش مینڈس کی وکٹ بھی حاصل کی اور ہندوستان کو میچ میں واپس لے آئے۔ اس دوران آخری اوور سوریہ کمار یادیو نے پھینکا جسے 6 گیندوں میں 6 رنز بچانے تھے۔ سوریہ کمار یادیو نے بھی لگاتار 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کیں لیکن آخری گیند تک دونوں ٹیمیں برابر رہیں۔

Published: undefined

سری لنکن ٹیم سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کے لیے آئی، واشنگٹن نے خوبصورت بولنگ کی۔ پہلی گیند پر 2 رنز آئے لیکن کوسل پریرا دوسری گیند پر اور پتھم نسانکا بھی اگلی گیند پر چلتے بنے۔ اس لیے ہندوستان کو جیت کے لیے صرف 3 رنز بنانے تھے۔ ہندوستان کے لیے سوریہ کمار یادو نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined