کرکٹ

ہندوستان کا کلین سویپ، نیوزی لینڈ کو 3-0 سے دی شکست

ہندوستان کی مہمان ٹیم کے خلاف لگاتار دوسری سیریز جیت ہے۔ ہندوستان نے 2020 کے دورہ نیوزی لینڈ میں 5-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کپتان روہت شرما (56) کی شاندار نصف سنچری ، لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل (9 رن پر 3 وکٹ ) اور آل راؤنڈر ہرشل پٹیل (18 اور 26 رن پر دو وکٹ) کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں اتوار کو 73 رن سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر لیا۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم نے طوفانی آغاز کیا اور آخری اوور میں بہترین اسٹرائیک ریٹ کی بدولت 20 اوور میں 7 وکٹ پر 184 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور نیوزی لینڈ کو 17.2 اوور میں 111 رن پر آؤٹ کر دیا ۔ نیو زی لینڈ کو شکست دے کر ہندوستان نے سیریز کو کلین سویپ کیا اور مہمان ٹیم سے ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ملی شکست کا بدلہ لے لیا۔

Published: undefined

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ہندوستان لوکیش راہول اور روی چندرن اشون کو آرام دے کر ایشان کشن اور یوزویندر چہل کو ٹیم میں لائے ۔ روہت اورکشن نے ہندوستان کو طوفانی شروعات دلائی اور پہلے چھ اوور میں 69 رن بنائے۔ اس دوران روہت اور کشن دونوں نے زبردست شاٹس لگائے۔ روہت نے 56 رن کی اپنی اننگز کا تیسرا چھکا لگاتے ہوئے ٹی 20 میں اپنے 150 چھکے مکمل کیے۔

Published: undefined

ہندوستان کو پہلا دھچکا ساتویں اوور میں لیفٹ آرم اسپنر مچل سینٹنر نے دیا جب اس نے کشن کو آؤٹ کر دیا ۔ کشن نے 21 گیندوں پر 29 رن میں سات چوکے لگائے ۔ سینٹنر نے اس اوور کی آخری گیند پر سوریہ کمار یادو کو بھی پویلین کا راستہ دکھایا ۔ سوریہ لگاتار دوسرے میچ میں سستے میں آؤٹ ہوئے ۔ رشبھ پنت چھ گیندوں میں چار رن بنا کر سینیٹر کے دوسرے اور نویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ پنت کا وکٹ 83 کے اسکور پر گرا۔

Published: undefined

کپتان روہت نے چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن پھر وہ لیگ اسپنر ایش سوڈھی کو ریٹرن کیچ دے بیٹھے ۔ روہت نے آگے بڑھ کر زور دار شاٹ لگایا لیکن گیند سوڈھی کے دائیں ہاتھ میں جا کرچپک گئی ۔ روہت اپنی 26ویں نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 31 گیندوں پر 56 رن میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ روہت کا وکٹ 103 کے اسکور پر گرا ۔

Published: undefined

شریاس ایئر اوروینکٹیش ایئر نے پانچویں وکٹ کے لیے 36 رن بنائے لیکن اس کے بعد دونوں بلے باز ایک رن کے فاصلے پر آؤٹ ہو گئے ۔ وینکٹیش کو ٹرینٹ بولٹ نے چیپ مین کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ شریاس کو ایڈم ملنے نے آؤٹ کیا۔ وینکٹیش نے 15 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رن بنائے جبکہ شریاس نے 20 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 25 رن بنائے۔ ہرشل پٹیل نے 11 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رن بنائے۔ اکشر پٹیل دو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دیپک چاہر نے آٹھ گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رن بنائے۔ ہندوستان کی اننگز 184 رنز کے مضبوط اسکور پر ختم ہوئی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتانی سنبھالنے والے سینٹنر 27 رن پر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کی ٹیم 111 رن پر ڈھیر ہوکراپنے رنوں کے لحاظ سے چوتھی سب بڑی شکست سے دوچارہوئی۔ ہندوستان نے اپنا چھٹا کلین سویپ حاصل کیا اور سب سے زیادہ کلین سویپ کرنے والی پاکستان کی برابری کرلی ۔ ہندوستان کی مہمان ٹیم کے خلاف لگاتار دوسری سیریز جیت ہے ۔ ہندوستان نے 2020 کے دورہ نیوزی لینڈ میں 5-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Published: undefined

لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل نے پہلے پانچ اوور میں تین وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کی بلے بازی کی ایسی کمر توڑی کہ وہ آخر تک سنبھل نہ پائی ۔ صرف مارٹن گپٹل نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے 36 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 51 رن بنائے لیکن ان کے 69 رن پر آؤٹ ہونے جانے کے بعد نیوزی لینڈ کی آخری امید بھی دم توڑ گئی۔ گپٹل کو لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا ۔ ٹم سیفرٹ 18 گیندوں پر 17 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

لوکی فرگوسن نے آٹھ گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے چودہ رن بنائے ۔ ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل کی تین وکٹوں کے علاوہ ہرشل پٹیل نے 26 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیپک چاہر، چاہل اور وینکٹیش ائیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ اکشر پٹیل کو ان کی گیند بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا جبکہ کپتان روہت شرما کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined