کرکٹ

ہرمن پریت کور کو ’بدتمیزی‘ کے لیے آئی سی سی نے سنائی سخت سزا، دو بین الاقوامی میچ کھیلنے پر لگی روک

آئی سی سی ضابطہ کی دو مختلف خلاف ورزیوں کے بعد ہرمن پریت کور کو اگلے دو بین الاقوامی میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

ہرمن پریت کور، تصویر آئی اے این ایس
ہرمن پریت کور، تصویر آئی اے این ایس 

میدان کے اندر اور باہر اپنے حالیہ رویہ کے لیے تنقید کا سامنا کر رہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو ہفتہ کے روز ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ویمن چمپئن شپ سیریز کے تیسرے میچ کے دوران آئی سی سی ضابطہ کی دو مختلف خلاف ورزیوں کے بعد ان کے اگلے دو بین الاقوامی میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سزا کے تحت ہرمن پریت کور ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے اگلے دو میچ نہیں کھیل پائیں گی۔

Published: undefined

کھلاڑیوں اور کھلاڑی اسسٹنٹ پرسونل کے لیے آئی سی سی ضابطہ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کا قصوروار پائے جانے کے بعد ہرمن پریت پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے اور لیول 2 جرم کے لیے ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں 3 ڈیمیرٹ پوائنٹس جوڑے گئے ہیں جو ’امپائر کے فیصلے پر عدم اتفاق ظاہر کرنے‘ سے متعلق ہیں۔ ہرمن پریت کور کو آرٹیکل 2.7 کی خلاف ورزی کا قصوروار پائے جانے کے بعد لیول 1 کے جرم کے لیے ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ بھی لگایا گیا تھا، جو ’ایک بین الاقوامی میچ میں ہونے والے واقعہ کے بارے میں عوامی تنقید‘ سے متعلق ہے۔

Published: undefined

پہلا واقعہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان کھیلے گئے یک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ ہندوستان کی بلے بازی کے دوران 34ویں اوور میں پیش آیا جب اسپنر ناہدہ اختر کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد ہرمن پریت نے عدم اتفاق ظاہر کرتے ہوئے اپنا بلّا وکٹ پر دے مارا۔ وہ اس فیصلے سے واضح طور پر ناخوش تھیں کیونکہ اسے لگا کہ گیند اس کے پیڈ سے لگ کر نکلی ہے، اور اس نے اپنے بلّے سے اسٹمپر کو توڑ کر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

دوسرا واقعہ پریزنٹیشن فنکشن کے دوران پیش آیا جب ہرمن پریت کور نے میچ میں خراب امپائرنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلہ دیش کی کپتان سے کچھ ایسا کہا کہ وہ اپنی پوری ٹیم کو لے کر ڈریسنگ روم میں چلی گئیں۔ ہرمن پریت نے اپنا قصور مان لیا ہے اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفری اختر احمد کے ذریعہ مجوزہ پابندیوں کو قبول کر لیا ہے، اور اس لیے رسمی سماعت کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ میدانی امپائر تنویر احمد اور محمد قمر الزماں، تیسرے امپائر منیر الزماں اور چوتھے امپائر علی ارمان نے ہرمن پریت سے متعلق الزامات لگائے تھے جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined