کرکٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، نہیں ملا مینک کو موقع

نائب کپتان اجنکیا رہانے کو بھی ان کے خراب فارم کے باوجود ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ رہانے پہلے ٹسٹ میں 41 رن پر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ اپنی آخری 11 اننگز میں وہ ایک بھی سنچری نہیں بنا سکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے لئے ٹیم کا آج یعنی جمعرات کو اعلان کردیا ہے لیکن مینک اگرول کو ٹسٹ کرکٹ میں کریئر کے آغاز کے لئے ایک بار پھر موقع نہیں مل سکا جبکہ رشبھ پنت کو وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

مینک کو امید تھی کہ وہ جمعہ سے ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین حیدرآباد میں شروع ہونے والے دوسرے میچ میں جگہ حاصل کرلیں گے لیکن سلیکٹروں نے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ آخری گیارہ میں راج کوٹ ٹسٹ ٹیم کے علاوہ شاردل ٹھاکر کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر جگہ دی ہے۔

ہندوستانی ٹسٹ ٹیم میں طویل عرصے سے جگہ حاصل کرنے کے متمنی مینک کو ایک بار پھر نظرانداز کیا گیا۔ حیدرآباد ٹسٹ سے قبل پریکٹس سیشن میں اگرچہ سلامی بلے باز نے حصہ لیا تھا جس کے بعد ان کے آخری الیون میں کھیلنے کی امید ظاہر کی جارہی تھی۔ ایم ایس کے پرساد کی صدارت والی بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے 12 رکنی ٹیم میں انہیں کریئر کے آغاز کا موقع نہیں دیا ہے جبکہ خراب فارم سے گزرنے والے لوکیش راہل دوبارہ سے بلے بازی آرڈر کا حصہ بن گئے ہیں۔

Published: undefined

راج کوٹ کے اپنے پہلے ٹسٹ میں مین آف دی میچ بن کر ابھرنے والے سلامی بلے باز پرتھوی شا نے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ نائب کپتان اجنکیا رہانے کو بھی ان کے خراب فارم کے باوجود ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ رہانے پہلے ٹسٹ میں 41 رن پر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ اپنی آخری 11 اننگز میں وہ ایک بھی سنچری نہیں بنا سکے ہیں۔

ہنوما بہاری کا بھی مڈل آرڈر میں انتخاب نہیں ہوا ۔ انہیں پہلے مڈل آرڈر میں بہتر متبادل کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔ گیند بازوں میں تیز گیند باز محمد سمیع، آٖف اسپنر روی چندر اشون اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ تینوں گیند بازوں نے راج کوٹ ٹسٹ میں بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اگرچہ شاردل کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس کے سبب ایک بار پھر محمد سراج کے ٹسٹ کریئر کا آغاز نہیں ہوسکا۔

Published: undefined

بارہ رکنی ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے:

وراٹ کوہلی (کپتان)، پرتھوی شاہ، لوکیش راہل، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، رشبھ پنت، رویندر جڈیجہ، روی چندر اشون، کلدیپ یادو، محمد سمیع، امیش یادو، شاردل ٹھاکر۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined