ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہوا جس میں جنوبی افریقہ کے گیندباز پوری طرح ہندوستانی بلے باز پر حاوی نظر آئے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن شروع سے ہی ہندوستانی بلے باز مشکل میں دکھائی دیے جب شروعاتی 3 وکٹ محض 24 رن پر گر گئے۔ کپتان روہت شرما 5 رن، یشسوی جیسوال 17 رن اور شبھمن گل 2 رن بنا کر سستے میں پویلین لوٹ گئے۔ روہت کو کگیسو رباڈا نے اور باقی دونوں کھلاڑیوں کو نیندرے برگر نے آؤٹ کیا۔
Published: undefined
آج ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے کپتان تیمبا بووما نے پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کگیسو رباڈا اور نیندرے برگر نے اس فیصلے کو درست ثابت کیا۔ جب وراٹ کوہلی اور شریئس ایر بہت اچھے انداز میں کھیل رہے تھے اور ایک اچھی شراکت داری بن رہی تھی، تبھی لنچ بریک ہوا اور پھر دوبارہ کھیل شروع ہوا تو دونوں ہی جمے ہوئے کھلاڑی جلدی جلدی آؤٹ ہو گئے۔ شریئس ایر کو رباڈا نے 31 رن کے ذاتی اسکور پر بولڈ کیا اور پھر کوہلی کو رباڈا نے ہی 38 رن کے ذاتی اسکور پر وکٹ کیپر ویرینے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس وقت ہندوستان کا اسکور محض 107 رن تھا۔ روی چندرن اشون بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور 8 رن بنا کر رباڈا کا ہی شکار بن گئے۔ یہاں ہندوستان کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 121 رن ہو گیا۔
Published: undefined
یہ ہندوستان کے لیے مشکل وقت تھا جب کے ایل راہل سنبھل کر کھیل رہے تھے، لیکن دوسری طرف کوئی ان کا ساتھ نہیں دے رہا تھا۔ ایسے میں شاردل ٹھاکر نے کچھ اچھے شاٹ لگائے اور تیزی کے ساتھ رن آنے بھی شروع ہوئے۔ انھوں نے 33 گیندوں پر 24 رن بنائے تھے جب رباڈا کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کے ایل راہل نے کچھ اچھے شاٹ لگائے اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو نان اسٹرائک پر رکھنے کی کوشش شروع کی۔ بمراہ 19 گیندوں پر 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے اور پھر سراج 10 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے کھیل ہی رہے تھے کہ اندھیرا چھا گیا، پھر بارش بھی شروع ہو گئی۔ اس طرح کھیل کو وہیں پر روکنا پڑا۔ جب کھیل روکا گیا تو 59 اوورس ہو چکے تھے اور ہندوستان کا اسکور 8 وکٹ کے نقصان پر 208 رن پہنچ چکا تھا۔ کے ایل راہل 70 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں اور اب ہندوستانی ٹیم کو امید ہے کہ وہ دوسرے دن کا کھیل جب کل شروع ہو تو کچھ اچھے شاٹ لگائیں اور محمد سراج کریز پر ٹھہر کر ان کا ساتھ دیں۔ ایک وکٹ مزید گرنے پر پرشدھ کرشنا بلے بازی کرنے اتریں گے، لیکن فی الحال جنوبی افریقی گیندباز پورے فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔ دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ ہندوستان کا اسکور کل کہاں تک پہنچ سکتا ہے۔
Published: undefined
جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو رباڈا نے 17 اوورس میں 44 رن دے کر سب سے زیادہ 5 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ نیندرے برگر نے 15 اوورس میں 50 رن دے کر 2 وکٹ لیے ہیں، جبکہ مارکو جانسن نے 15 اوورس میں 52 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کیا ہے۔ گیرالڈ کوئٹزری جنوبی افریقہ کے چوتھے تیز گیندبازی آپشن تھے جنھوں نے 12 اوورس میں 53 رن خرچ کیے اور انھیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم میں کوئی بھی اسپیشلٹ اسپن گیندباز کو شامل نہیں کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی بلے بازوں کو پورے دن تیز گیندبازوں کا ہی سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined