کرکٹ

کرکٹ: نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کے لیے اتوار کو ’کرو یا مرو‘ والا مقابلہ، دو کھلاڑیوں پر رہے گی خاص نظر

ہندوستان کو ہیملٹن میں اگر اسکور بورڈ پر بڑا اسکور درج کرانا ہے تو شکھر دھون اور شبھمن گل دونوں سلامی بلے بازوں کو اپنا جارحانہ انداز دکھاتے ہوئے تیز بلے بازی کرنی ہوگی۔

ٹیم انڈیا / ٹوئٹر / @ICC
ٹیم انڈیا / ٹوئٹر / @ICC 

پہلا میچ 7 وکٹ سے ہارنے کے بعد ہندوستانی ٹیم اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے دوسرے یک روزہ میچ میں بلے بازی اور گیندبازی میں بہتری کرتے ہوئے برابری کے ہدف کے ساتھ اترے گی۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے شروع ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ہیملٹن شہر آکلینڈ سے ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے۔ اس مقابلے کے میزبان مقام سیڈن پارک کی پچ بلے بازی کے لیے مددگار ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو پتہ ہے کہ سیریز میں برابری کے لیے اس کے سلامی بلے بازوں شکھر دھون اور شبھمن گل کو تیز رفتار کے ساتھ رن بنانے ہوں گے۔

Published: undefined

شکھر دھون اور شبھمن گل نے پہلے یک روزہ میچ میں 23.1 اوور میں 124 رن کی شراکت داری کی تھی، لیکن ان کی شروعات دھیمی رہی تھی اور پاور پلے میں محض 40 رن بن پائے تھے۔ انھوں نے اپنی نصف سنچری پوری کی تھی لیکن اسے بڑے اسکور میں نہیں بدل پائے۔ اگر ہندوستان کو ہیملٹن میں اسکور بورڈ پر بڑا اسکور درج کرانا ہے تو دھون اور گل کو جارحانہ انداز دکھاتے ہوئے تیزی سے رن بنانے ہوں گے۔

Published: undefined

سوریہ کمار یادو پہلے یک روزہ میچ میں اپنی پہلی گیند پر کور ڈرائیو سے شاندار چوکا لگانے کے بعد آؤٹ ہو گئے تھے۔ رشبھ پنت کو اپنی جدوجہد کو پیچھے چھوڑنا ہوگا اور نمبر چار بلے باز کی شکل میں خود کو ثابت کرنا ہوگا۔ شریئس ایر نے شارٹ گیندوں کی اپنی کمزوری کے باوجود اور کچھ قسمت کا سہارا اٹھاتے ہوئے شاندار 80 رن بنائے تھے جس سے ہندوستان کا اسکور 300 کے پار پہنچا تھا۔ سنجو سیمسن کو انھیں ملے موقع کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔ واشنگٹن سندر نے آخری پانچ اوور میں 16 گیندوں پر 37 رن بنائے، یہ ہندوستان کے لیے خوش آئند کہا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

گیندبازی میں ہندوستان کو چھٹے گیندباز کی کمی کا بہت احساس ہوا جو یک روزہ کرکٹ میں اہم ہے۔ شاردل ٹھاکر نے نئی گیند سے اچھی شروعات کی، لیکن میچ کے آخر میں وہ مہنگے ثابت ہوئے۔ ٹھاکر کے ذریعہ پھینکے گئے ٹیم کے 40ویں اوور میں ٹام لیتھم نے 25 رن بنا دیے جو نیوزی لینڈ کے لیے دباؤ ہٹانے والا ثابت ہوا۔ ٹام لیتھم نے ناٹ آؤٹ 145 رن بنا دیے۔

Published: undefined

ہندوستانی تیز گیندباز عرشدیپ سنگھ اور لیگ اسپنر یجویندر چہل نے کافی رن لٹائے جو ہندوستان کے لیے مہنگے ثابت ہوئے۔ صرف واشنگٹن سندر نے اپنی آف اسپن سے اور عمران ملک نے اپنی رفتار سے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو کچھ حد تک پریشان کیا۔ میزبانوں کے لیے لیتھم کی ناٹ آؤٹ سنچری ایک بڑی خوشخبری کہی جا سکتی ہے جس نے نیوزی لینڈ کو بحران سے باہر نکالا۔ کپتان کین ولیمسن نے بھی اچھے فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 94 رن بنائے اور نیوزی لینڈ نے 307 رن کے مشکل ہدف کو آسانی سے حاصل کر لیا۔

Published: undefined

بہرحال، اتوار کو کھیلا جانے والا دوسرا یک روزہ میچ ہندوستان کے لیے ’کرو یا مرو‘ والا مقابلہ ہوگا۔ ہندوستان کو سبھی شعبہ میں بہتری کرتے ہوئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ دوسرے یک روزہ میچ میں ہندوستان کو ہر حال میں جیت حاصل کرنی ہی ہوگی تاکہ تیسرے اور آخری میچ کو ’فائنل‘ بنایا جا سکے، اور پھر اس کو جیتنے والی ٹیم ہی سیریز کی فاتح ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined