ویلنگٹن: ہندوستانی مرد ٹیم نے نہایت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹوئنٹی۔20 بین الاقوام میچ میں بدھ کو گھٹنے ٹیک دیئے اور اسے 80 رن کی زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نیوزی لینڈ نے اوپنر ٹم سفرٹ کی 84 رن کی شاندار اننگز کی بدولت چھ و کٹ پر 219 رن کا مضبوط اسکور بنایا، جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 19.2 اوور میں 139 رن بناکر سمٹ گئی۔ نیوزی لینڈ نے اس جیت سے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔
Published: undefined
ٹی-20 میچوں میں ہندوستان کی رنوں کے اعتبار سے یہ سب سے بڑی ہار ہے۔ ہندوستانی ٹیم 7 مئی 2010 کو برج ٹاؤن میں آسٹریلیا کے خلاف 49 رونوں سے ہاری تھی۔ اب 9 سال بعد یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
ہندوستانی ٹیم یک روزہ سیریز میں 4-1 کی جیت حاصل کرکے اس مقابلے میں اتری تھی لیکن اسے اپنے مڈل آرڈر کی ناکامی کی و جہ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ مہندر سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ 39 رن بنائے جبکہ شکھر دھون نے 29 وجے شنکر نے 27 اور کنال پانڈیا نے 20 رن بنائے۔
کپتان روہت شرما ایک، رشبھ پنت 4، دنیش کارتک 5، ہاردک پانڈیا 4، بھونیشور کمار ایک اور یوجویندر چہل ایک رن بناکر آوٹ ہوئے، وہیں خلیل احمد ایک رن پر ناٹ آوٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساودی نے 17 رن پر تین وکٹ لئے جبکہ لوکی فرمیوسن نے 22 رن پر دو وکٹ‘ مشیل سینٹرن نے 24 رن پر دو وکٹ لار ایش سوڈی نے 26 رن پر دو وکٹ لئے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں محض 43 گیندوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 84 رن بنانے والے ٹم سفرٹ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined