کرکٹ

نیوزی لینڈ کے ساتھ دوسرا میچ آج سے، ہندوستانی ٹیم سیریز بچانے کی کوشش کرے گی

ہندوستانی ٹیم اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ آج سے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم پونے میں کھیلا جائے گا جو صبح 9.30 بجے شروع ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستانی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف گھر پر 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔ اس کا دوسرا میچ آج یعنی 24 اکتوبرسے پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ صبح 9.30 بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے پہلا ٹیسٹ جیت کر کیوی یعنی نیوزی لینڈ  ٹیم نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Published: undefined

روہت شرما کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم پہلے میچ میں شکست سے بہت پریشان ہے۔ اگر روہت بریگیڈ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں واپسی کرنا چاہتی ہے تو اسے دوسرے میچ میں بہترین پلیئنگ 11 کا انتخاب کرنا ہوگا۔بنگلور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ہندوستانی ٹیم صرف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انہوں نے دوسری اننگز میں اچھا کھیلا لیکن اس کے باوجود انہیں 8 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ(ڈبلو ٹی سی) کے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے، لیکن پہلے میچ میں شکست کی وجہ سے اسے کچھ پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا۔

Published: undefined

اگلے ماہ پانچ  ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے دورے پر جانے سے پہلے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم کی ترجیح نیوزی لینڈ کے خلاف اگلے دو میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ اس کے علاوہ موجودہ سیریز جیت کر ڈبلو ٹی سی میں مضبوط پوزیشن بنانا ہوگی۔

Published: undefined

شبمن گل واپسی کے لیے تیار ہیں۔ جبکہ کے ایل راہل اور سرفراز خان میں سے کسی ایک کو ان کے لیے جگہ خالی کرنی ہوگی۔ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر راہل کو مزید مواقع دینے کے حق میں ہیں لیکن سرفراز نے بنگلورو میں دوسری اننگز میں 150 رنز بنا کر اپنا دعویٰ مضبوط کر لیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کو سینئر بلے باز روہت شرما اور ویراٹ کوہلی سے بڑی اننگز کی امید ہوگی۔ کوہلی نے 2019-20 کے سیزن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 254 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور وہ اس سے متاثر ہوکر ایک بڑی اننگز کھیلنا چاہیں گے۔ہندوستانی ٹیم انتظامیہ بھلے ہی راہل کی طرفداری کر رہی ہو، لیکن بلے باز گزشتہ کچھ عرصے سے رنز بنانے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ دوسری جانب سرفراز نے ایرانی کپ میں ممبئی کے لیے ناقابل شکست 222 رنز بنانے کے بعد بنگلورو میں تمام تر منفی حالات کے باوجود 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Published: undefined

اگر پچ اسپن گیند بازوں کی مدد کرتی ہے تو روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ واشنگٹن سندر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اگر اسے پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاتا ہے تو اس سے ہندوستان کی بیٹنگ مضبوط ہوگی۔

Published: undefined