سپر 8 کا پہلا میچ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان 20 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ اس کے لیے ٹیم انڈیا بارباڈوس پہنچ گئی ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو آخری گروپ میچ کینیڈا کے خلاف فلوریڈا میں کھیلنا تھالیکن بارش کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا گیا۔ ہاردک پانڈیا نے بارباڈوس پہنچنے کے بعد اس جگہ کی تعریف کی۔
Published: undefined
دراصل بی سی سی آئی نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں ٹیم انڈیا کے کوچ راہل دراوڈ کینیڈا کے کھلاڑیوں سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی فلائٹ میں نظر آئے۔ بارباڈوس پہنچنے کے بعد ہاردک پانڈیا نے کہا کہ ہم بارباڈوس میں ہیں۔ یہاں بہت خوبصورت نظارہ ہے۔ اتنے بڑے ٹورنامنٹ کے لیے اس سے اچھی جگہ اور کیا ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
سپر 8 میں ہندوستانی ٹیم کا پہلا میچ افغانستان کے خلاف ہے۔ یہ میچ اس کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ یہ میچ بارباڈوس میں ہونا ہے۔ اسپنرز کو یہاں کی پچ پر مدد مل سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ہندوستانی بلے بازوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے گروپ میچوں میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس نے لگاتار 3 میچ جیتے تھے اور چوتھا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔
Published: undefined
ہندوستان نے گروپ میچوں میں ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اوپننگ کے لیے جگہ دی تھی۔ لیکن کوہلی کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس لیے سپر 8 کے لیے بیٹنگ آرڈر کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کھیلنے والے گیارہ کھلاڑیوں میں بھی تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ کلدیپ یادو داخل ہو سکتے ہیں۔ کلدیپ ایک اسپنر ہیں اور ہندوستان کے لیے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined