کرکٹ

ہندوستان نے سری لنکا کو روند کر سیریز پر کیا قبضہ، کوہلی کی شاندار سنچری

ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 390 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا جس کے جواب میں سری لنکا صرف 73 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس

 

ترواننت پورم: رن مشین وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 166) اور باصلاحیت بلے باز شبھمن گل (116) کی شاندار سنچریوں کے بعد محمد سراج ( 4 وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں اتوار کو 318 رنوں سے روند کر سیریز3-0 سے جیت لی۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 390 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا جس کے جواب میں سری لنکا صرف 73 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔

Published: undefined

کوہلی نے یک روزہ کرکٹ میں 46ویں بار 100 رنز کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے صرف 110 گیندوں میں 13 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 166 رنز بنائے، جب کہ اپنی دوسری سنچری بنانے والے گل نے 97 گیندوں میں 14 چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ 116 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کوہلی کی شاندار سنچری نے ہندوستان کو ایک بڑے اسکور تک پہنچایا، جس کے بعد سراج نے اپنی خطرناک بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ سراج نے نہ صرف 10 اوورز میں 32 رن دے کر چار وکٹ لئے بلکہ انہوں نے چمیکا کرونارتنے کو رن آؤٹ بھی کیا۔ اس کے علاوہ محمد شامی اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں جیت کا سب سے بڑا فرق ہے۔ ساتھ ہی کھیل کے اس فارمیٹ میں یہ سری لنکا کا چوتھا سب سے چھوٹا اسکور بھی ہے۔ ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور محتاط انداز کے ساتھ شروعات کرتے ہوئے تین اوورز میں صرف نو رن جوڑے۔ گل نے چوتھے اوور میں دو چوکے لگا کر اپنا ہاتھ کھولا اور اگلے اوور میں کور میں لگاتار چار چوکے لگائے۔ روہت نے 10ویں اوور میں اننگ کی رفتار بدلتے ہوئے کسون رجیتا کی گیند پر دو چھکے اور ایک چوکا لگایا، ہندوستان نے پہلے پاور پلے میں 75 رن جوڑے۔

Published: undefined

سری لنکا کے اسپنرز نے پہلا پاور پلے ختم ہونے کے بعد رن ریٹ کو کچھ حد تک محدود کر دیا۔ روہت 16ویں اوور میں تیز گیند بازی کے واپس آتے ہی اٹیک کرنا چاہا لیکن پہلی گیند کو چوکا کے لئے بھیجنے کے بعد دوسری گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ روہت نے شبھمن گل کے ساتھ 95 رن کی شراکت داری میں 49 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

Published: undefined

اس کے بعد بھی گل نے اننگ کی رفتار کو رکنے نہیں دیا، جبکہ کوہلی نے آتے ہی تین چوکے لگا کر ان کا ساتھ دیا۔ دونوں بلے بازوں نے درمیانی اوورز میں اسپنرز کا سامنا کرتے ہوئے 131 رنز کی سنچری شراکت داری کی۔ گل نے 52 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد اننگ کی رفتار کو تبدیل کیا اور صرف 89 گیندوں پر سنچری بنائی۔ اپنی دوسری سنچری مکمل کرنے کے بعد گل نے چار گیندوں پر تین چوکے لگائے، حالانکہ وہ 116 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

Published: undefined

کوہلی نے شریاس ائیر کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 108 رنز جوڑتے ہوئے اپنی 46ویں ایک روزہ سنچری مکمل کی۔ یہ گزشتہ چار ون ڈے میں کوہلی کی تیسری سنچری ہے اور وہ اب کھیل کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے سچن تندولکر (49) سے صرف تین سنچری پیچھے ہیں۔ کوہلی (12754) سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ یک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں مہیلا جے وردھنے (12650) کو پیچھے چھوڑ کر پانچویں مقام پر آگئے ہیں۔

Published: undefined

اننگ کے 42ویں اوور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب جیفری وینڈرسے اور اشین بنڈارا آپس میں ٹکرا گئے اور دونوں کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانا پڑا۔ دوسری جانب ائیر 32 گیندوں پر 38 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، جب کہ کے ایل راہل اور سوریہ کمار یادو بھی کوئی خاطرخواہ تعاون نہ کر سکے۔ تاہم کوہلی نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے 85 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد اگلی 25 گیندوں پر 66 رنز بنائے، جس کی بدولت ہندوستان نے آخری پانچ اوورز میں 58 رنز جوڑتے ہوئے 50 اوورز میں 390/5 بنائے۔

Published: undefined

سری لنکا کی جانب سے راجیتھا اور کمارا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، حالانکہ دونوں نے اپنے 10 اوورز میں بالترتیب 81 اور 87 رنز خرچ کر ڈالے۔ وانندو ہسرنگا 10 اوورز میں 54 رنز دے کر سری لنکا کے سب سے کفایتی گیندباز رہے، حالانکہ انہیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ ہدف کا تعاقب کرنے آئی سری لنکا کے پاس ہندوستان گیندبازوں کا کوئی جواب نہیں تھا۔ سراج نے اننگ کے دوسرے ہی اوور میں سلامی بلے باز اویشکا فرنانڈو کو سلپ میں کیچ کرا دیا۔ دو اوورز بعد سراج کی ایک شاندار گیند کسل مینڈس کے بلے کو چھو کر وکٹ کیپر راہل کے ہاتھوں میں سماگئی۔

Published: undefined

نووانیدو فرنانڈو نے 27 گیندوں پر چار چوکے لگا کر کچھ مقابلہ کیا لیکن سراج نے انہیں 19 رنز پر بولڈ کر دیا۔ وانندو ہسرنگا کو بولڈ کرنے کے بعد سراج کی کرونارتنے سے کچھ بحث ہوئی اور اگلی ہی گیند پر انہوں نے سری لنکن بلے باز کو رن آؤٹ کر دیا۔ اس وقت تک سراج سات اوور کر چکے تھے۔ شامی کی گیند پر ڈونتھ ویلالگے کے آؤٹ ہونے کے بعد لاہیرو کمارا سری لنکا کے آخری بلے باز کے طورپر میدان میں آئے۔

Published: undefined

کمارا کو بالآخر کلدیپ یادو نے بولڈ کیا اور ریٹائرڈ ہرٹ بلے باز اشین بنڈارا کے میدان میں نہ آنے کی وجہ سے سری لنکا کی اننگ 73/9 پر ختم ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین یک روزہ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔ روہت شرما کی ٹیم اب 18 جنوری سے تین ایک روزہ میچوں میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined