آسٹریلیا کے خلاف اگلے مہینہ ہونے والی بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لیے بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز میں 5 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی سلیکٹرز نے 18 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ ساتھ ہی 3 تیز گیندبازوں کو ریزرو کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ حالانکہ مایوسی کی بات یہ ہے کہ اس ٹیم میں اہم گیندباز محمد شامی کا نام نہیں ہے۔ ان کی فٹنیس کے سلسلے میں بھی ابھی تک کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔
Published: undefined
آسٹریلیا دورے کے لیے بیک اَپ اوپنر کے طور پر ابھمنیو ایشورن کو جگہ ملی ہے، وہیں تیز گیندباز پرسدھ کرشنا کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ نتیش کمار ریڈی اور ہرشت رانا کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ اسپن گیندباز کلدیپ یادو گروئن انجری کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ اکچھر پٹیل بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
Published: undefined
وہیں دوسری طرف بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ دورہ کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان اس دورہ میں 4 ٹی-20 مقابلے کھیلے گا۔ ہندوستانی ٹیم 8 نومبر کو ڈربن میں پہلے ٹی-20 کے ساتھ دورے کا آغاز کرے گی۔ اس ٹیم میں مینک یادو اور شیوم دوبے کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ریان پراگ بھی زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
Published: undefined
روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمرہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، ابھیمنیو ایشورن، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سرفراز خان، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، آر اشون، رویندر جڈیجہ، محمد سراج، آکاش دیپ، پرسدھ کرشنا، ہرشت رانا، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر۔
Published: undefined
سوریہ کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، رِنکو سنگھ، تلک ورما، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکچھر پٹیل، رمن دیپ سنگھ، ورون چکرورتی، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، وجئے کمار ویشاک، اویس خان، یش دیال۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined