کرکٹ

ہندوستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر برقرار

جنوبی افریقہ اب تک کی کم ترین ساتویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ سری لنکا بھی ایک درجہ نیچے آکر آٹھویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ بنگلہ دیش پانچ پوائنٹس ہارنے کے باوجود نویں پوزیشن پر برقرار ہے۔

آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس
آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس 

دبئی: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کی حتمی ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اول پوزیشن پر برقرار ہے۔ ڈبلیو ٹی سی کی دوسری فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ جمعرات کو آئی سی سی کی جانب سے جاری سالانہ اپڈیٹ کے مطابق ہندوستان 121 پوائنٹس کے ساتھ درجہ بندی میں پہلے اور نیوزی لینڈ 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پچھلے ایک سال میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں فتح نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کو پہلے دو میں برقرار رکھا ہے۔ جبکہ ہندوستان نے گزشتہ سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کو بالترتیب 2-1 اور 3-1 سے شکست دی تھی، نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Published: undefined

تازہ ترین اپ ڈیٹ مئی 2020 سے کھیلے گئے تمام میچوں کے لئے 100 فیصد اور گزشتہ دو سالوں میں کھیلے گئے میچوں کے لئے 50 فیصد کے حساب سے ریٹینگ دی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے انگلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سے پہلے تیسری پوزیشن پر آگیا ہے، جبکہ آسٹریلیا ایک پوزیشن نیچے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ اس کے 108 پوائنٹس ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیائی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 2017–18 کے سیزن میں 4-0 کی فتح کو درجہ بندی میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

Published: undefined

دوسری طرف پاکستان نے درجہ بندی میں تین پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں لیکن وہ پانچویں نمبر پر برقرار ہے، حال ہی میں بنگلہ دیش کو 2-0 سے ڈرا کھیلنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم 84 پوائنٹس کے ساتھ آٹھوین سے چھٹے مقام پر آگئی ہے۔ سال 2013 کے بعد سے اب تک کا ان کا بہترین کارنامہ ہے۔ اسی کے ساتھ جنوبی افریقہ اب تک کی کم ترین ساتویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ سری لنکا بھی ایک درجہ نیچے آکر آٹھویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ بنگلہ دیش پانچ پوائنٹس ہارنے کے باوجود نویں پوزیشن پر برقرار ہے ، جبکہ زمبابوے آٹھ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined