کرکٹ

جنوبی افریقہ میں ہندوستان تاریخ رقم کرنے سے ایک قدم دور

ہندستان کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1۔2 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن چھ میچوں کی ون ڈے سیریز میں اس کو 3-0 کی برتری حاصل ہو چکی ہے اور وہ سیریز جیتنے سے محض ایک قدم دور ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا جشن مناتے ہندوستانی کھلاڑی

جوہانسبرگ: وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم ہفتہ کو چوتھے مقابلے میں مضبوط برتری قائم کرنے کے ساتھ جنوبی افریقہ کی زمین پر اپنی پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سریز جیتنے کی تاریخ رقم کرنے اترے گی۔

ہندستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1۔2 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ چھ میچوں کی ون ڈے سیریز میں جیت سے صرف ایک قدم دور ہے۔ ٹیم انڈیا نے سیریز میں 3۔0 سے برتری بنا ئی ہے اور جوہانسبرگ میں چوتھے میچ کی جیت کے ساتھ وہ 4۔0 کی ناقابل تسخیر برتری قائم کر جنوبی افریقہ کی سرزمین پر پہلی بار ون ڈے سریز جیتنے کی کامیابی بھی درج کر لے گی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے بڑے کھلاڑیوں کی انجری کا شکار رہی ہے لیکن تین میچوں سے باہر رہے اس کےبلے باز اے بی ڈيويليرس اس میچ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں اور میزبان ٹیم کرو یا مرو کے میچ میں یقینا سخت مقابلے کے ساتھ سریزجیتنے کی کوشش کرے گی۔ اگرچہ ہندستانی ٹیم کا مسلسل میچ جیتنے سے کافی حوصلہ افزا بڑھا ہے اور اس کےبولر خاص طور کلدیپ یادو اور يجویندر چہل جیسے دونوں پراسرار اسپنروں نے اس کی طاقت کو دوگنا بڑھا دیا ہے۔

Published: 10 Feb 2018, 11:56 AM IST

تصویر سوشل میڈیا

ہندستان کے لیے یہ جیت نہ صرف حوصلے بڑھانے والی ہوگی بلکہ اس سے وہ افریقی زمین پر سریز جیت کر خشک سالی بھی ختم کر دے گی اور ساتھ ہی چوتھی جیت سے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون مقام بھی یقینی ہو جائے گا۔

ہندستانی ٹیم آخری بار یہاں ون ڈے سریز جیتنے سے سال 11-2010 میں چوك گئی تھی۔ تب مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں وہ 2۔3 سے سریز گنوا بیٹھی تھی۔ لیکن اس بار اسٹار کھلاڑی اور زبردست فارم میں کھیل رہے وراٹ کی کپتانی میں کھیل رہی ٹیم کے پاس یہ موقع ہے۔

ٹیم نے جوہانسبرگ میں سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 63 رنز سے جیت لیا تھا اور اس کے بعد اس نے اپنی جیت کی تال کو برقرار رکھتے ہوئے ون ڈے میں تینوں میچ جیتے ہیں۔ جوہانسبرگ میں مہمان ٹیم اپنی اسی کارکردگی کو پھر دہراتے ہوئے جیتنے کی کوشش کرے گی۔ فی الحال بلے بازی اور گیند بازی کے تمام شعبوں میں ہندوستانی کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں اور اس چوتھے میچ میں اسی تال کے ساتھ مظاہرہ کریں گے۔

گزشتہ میچ میں ناٹ آؤٹ 160 رنز کی اننگز کھیلنے والے کپتان وراٹ، نصف سنچری بنانے والے شکھر دھون، مڈل آرڈر میں اجنکیا رہانے اور دھونی نے ٹیم کے لئے اچھے رنز بنائے ہیں۔ اگرچہ اوپننگ میں روہت شرما گزشتہ میچوں میں فلاپ رہے ہیں اور انهوں نے صفر، 15، 20 رنز کی مایوس کن اننگ کھیلی ہیں جس سے وراٹ پر انحصار کافی دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کی کارکردگی بھی بہت متاثر کن نہیں ہے۔

میزبان ٹیم اپنی پچوں پر ہندستانی بلے بازوں کو روک نہیں پا رہی ہے اور ٹیسٹ سیریز میں اس کے اسٹار ثابت ہوئے كیگسو ربادا، لونگی اینگدی مہنگے ثابت ہو رہے ہیں۔ پانچ کھلاڑی اسپنروں کے ساتھ پریکٹس کرنے کے باوجود جنوبی افریقہ کی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ملا ہے۔

Published: 10 Feb 2018, 11:56 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Feb 2018, 11:56 AM IST

,
  • انتخابی نتائج LIVE: پرینکا گاندھی کی انتخابی سیاست میں زوردار انٹری، وائناڈ پارلیمانی سیٹ پر 4.11 لاکھ ووٹوں سے حاصل کی جیت

  • ,
  • امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ایلون مسک کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ، تاریخ کے سب سے امیر شخص بنے

  • ,
  • کانگریس نے بی جے پی پر لگایا مہاراشٹر میں ’داؤ پیچ‘ کے استعمال کا الزام، انتخابی نتیجہ کو بتایا ’عجیب‘ اور ’ناقابل یقین‘