عالمی ٹسٹ چمپئن شپ جاری اور اچھی بات یہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 120 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ چونکہ یہ عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کوئی ایک ٹورنامنٹ نہیں ہے بلکہ مختلف ممالک میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس کو اس میں شامل کر لیا گیا ہے، اس لیے کرکٹ شائقین کے لیے یہ جاننا مشکل ہو رہا ہے کہ کس ملک کی پوزیشن کیا ہے۔ اس وقت تازہ پوزیشن کی بات کی جائے تو ہندوستان نے اپنے دو ٹسٹ میں کامیابی حاصل کر کے 120 پوائنٹ حاصل کر لیے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا نے اپنے اپنے دو ٹیسٹ میچوں میں ایک ایک کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح ان دونوں ممالک کے 60 پوائنٹس ہیں اور وہ دونوں مشترکہ طور پر دوسرے اور تیسرے مقام پر قابض ہیں۔
Published: 17 Sep 2019, 7:10 PM IST
ایشز سیریز ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کی پوزیشن برابر نظر آ رہی ہے۔ عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹ ٹیبل میں آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کے ہی 56-56 پوائنٹس ہیں کیونکہ دونوں نے ہی 5 میچوں کی اس سیریز میں دو میچ جیتے ہیں اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک میچ ڈرا کھیلا گیا۔ اس طرح دونوں ٹیمیں مشترکہ طور پر چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
Published: 17 Sep 2019, 7:10 PM IST
عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیموں کو ایک بھی پوائنٹ حاصل نہیں ہوا ہے۔ جہاں ویسٹ انڈیز نے اب تک ایک ٹسٹ میچ کھیلا ہے اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہیں جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور پاکستان نے ایک بھی ٹسٹ نہیں کھیلا ہے۔
Published: 17 Sep 2019, 7:10 PM IST
واضح رہے کہ ٹسٹ کھیلنے والے 12 ممالک میں سے ٹاپ 9 ٹیمیں ہی اس چمپئن شپ میں کھیل رہی ہیں۔ آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا جب کہ زمبابوے کی ٹیم پر اس وقت پابندی عائد ہے۔ اس چمپئن شپ میں حصہ لے رہی 9 ٹیمیں دو سال کے اندر 6-6 ٹیسٹ سیریز کھیلیں گی۔ ان میں سے 3 گھریلو اور 3 بیرون ملکی میدان پر کھیلی جائیں گی۔ ایک سیریز میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ 5 ٹیسٹ کھیلے جا سکتے ہیں۔ لیگ راؤنڈ کے ختم ہونے کے بعد سرفہرست رہنے والی 2 ٹیموں کے درمیان انگلینڈ میں جون 2021 میں فائنل کھیلا جائے گا۔
Published: 17 Sep 2019, 7:10 PM IST
قابل غور ہے کہ ٹسٹ چمپئن شپ کے تحت ہونے والی ہر ٹسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان کل 120 پوائنٹ کی تقسیم کی جا رہی ہے۔ پھر چاہے الگ الگ سیریز میں میچوں کی تعداد الگ الگ کیوں نہ ہو۔ مثلاً، اگر سیریز میں پانچ ٹسٹ میچ ہیں تو ہر میچ کے لیے 24 پوائنٹ ہیں، وہیں اگر 4 ٹسٹ میچوں کی سیریز ہے تو ہر میچ کے لیے 30 پوائنٹ ہوں گے۔ 3 ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ کے لیے 40 اور 2 ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 60 پوائنٹ دیئے جائیں گے۔ حالانکہ دو سال میں ایک ٹیم کو زیادہ سے زیادہ 720 پوائنٹ ہی مل سکیں گے۔
Published: 17 Sep 2019, 7:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Sep 2019, 7:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز