کرکٹ

خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستان شاندار کم بیک، پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی

ٹی-20 ویمنز ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایک اہم کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 106 رنز کا ہدف دیا جسے ہندوستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

ٹی-20 ویمنز ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایک اہم کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 106 رنز کا ہدف دیا جسے ہندوستان نے 18.5 اووروں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہندوستانی کپتان ہرمنپریت کور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، جبکہ شیفالی ورما اور جیمائمہ روڈریگز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب انڈین بولرز نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں اروندھتی ریڈی اور شریئنکا پٹیل نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

Published: undefined

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔ اننگز کی ابتداء میں ہی پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی، جب پہلے اوور میں اس کا پہلا وکٹ گر گیا۔ اس کے بعد کوئی بھی بلے باز لمبی اننگز نہ کھیل سکی۔ ندا ڈار نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے، جبکہ منیبہ علی نے 17 رنز کا حصہ ڈالا۔ کپتان فاطمہ ثنا نے بھی 13 رنز بنائے مگر پاکستانی ٹیم ہندوستان کے مضبوط بولنگ اٹیک کے سامنے بے بس نظر آئی۔

Published: undefined

بھارت کی جانب سے اروندھتی ریڈی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دیے۔ شریئنکا پٹیل نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ایک میڈن اوور بھی کرایا۔ رینوکا سنگھ اور دیپتی شرما نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہندوستانی بولرز کی کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

Published: undefined

ہندوستان کی طرف سے شیفالی ورما اور اسمرتی مندھانا نے اننگز کا آغاز کیا۔ اسمرتی زیادہ رنز نہیں بنا سکیں اور 16 گیندوں میں 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ شیفالی نے 35 گیندوں پر 32 رنز بنائے، جن میں 3 چوکے شامل تھے۔ ہرمنپریت کور نے 24 گیندوں پر 29 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن میچ کے اختتام سے قبل وہ گردن میں تکلیف کی وجہ سے باہر ہو گئیں۔ جیمائمہ روڈریگز نے 23 رنز کا تعاون کیا۔ آخر میں سجنا سجیون نے چوکا لگا کر ہندوستان کو فتح دلا دی۔

Published: undefined

ہندوستان کی ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں ابتدا اچھی نہیں رہی تھی اور انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انہوں نے شاندار کم بیک کیا اور ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں واپس آ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined