کرکٹ

ہندوستانی خواتین ٹیم ٹی ٹوینٹی عالمی کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر، سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا سے ہار گئی

خواتین کےٹی ٹوینٹی عالمی کپ 2024 میں ہندوستانی ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان ایک انتہائی دلچسپ میچ کھیلا گیا۔ کرو یا مرو کے اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو 9 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

خواتین ٹی ٹوینٹی عالمی کپ 2024 میں کل یعنی13 اکتوبر کو ہندوستانی ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان ایک انتہائی دلچسپ میچ کھیلا گیا۔ آخری اوور میں ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے لیکن وہ اسکور نہ کرسکی۔ اس طرح کرو یا مرو کے اس مقابلے  میں ہندوستانی ٹیم کو  9 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

Published: undefined

میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ہندوستانی  ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142 رنز بنا سکی اور میچ ہار گئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم  کا سفر اب ختم ہونے کے دہانے پر  ہے۔

Published: undefined

میچ میں ہندوستانی ٹیم کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور 54 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکیں۔ ان کے علاوہ دیپتی شرما نے 29 رنز بنائے۔ جبکہ شیفالی ورما نے 20 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز اپنی چھاپ نہیں چھوڑ سکا۔

Published: undefined

اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کیا ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی یا نہیں؟ اس کا فیصلہ اب اس شکست کے بعد نیٹ رن ریٹ پر اٹکا ہوا ہے۔ دراصل آسٹریلیا کی ٹیم اپنے تمام 4 میچ جیت کر گروپ اے میں کوالیفائی کر چکی ہے۔ دوسرے نمبر پر ہندوستانی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ ہے جس کا نیٹ رن ریٹ پلس 0.322 ہے۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ صرف 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کا نیٹ رن ریٹ 0.282 ہے۔ اس گروپ کا آخری میچ اب نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانا ہے۔ پاکستان 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جب کہ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں باہر ہو جائیں گی۔ اگر پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دیتی ہے تو اس کے ہندوستان کے برابر 4 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ پھر معاملہ نیٹ رن ریٹ پر پھنس جائے گا۔ اس صورت حال میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تصادم ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined