کولمبو: سری لنکا نے تین میچوں کی ہوم ونڈے سیریز میں ہندوستان کو 2-0 سے شکست دے دی ہے۔ کولمبو میں میزبان سری لنکا نے سیریز کے آخری ونڈے میچ میں ہندوستان کو 110 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح درج کی۔ اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
Published: undefined
سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔ اوپنر اویشکا فرنینڈو نے 102 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز کسل مینڈس نے 82 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ اس میچ میں ہندوستان کے لیے ڈیبیو کرنے والے ریان پراگ نے 9 اوورز میں 54 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
249 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ہندوستانی ٹیم کی جانب سے کپتان روہت شرما نے ایک بار پھر تیز شروعات کی۔ روہت نے 20 گیندوں میں 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم، شبمن گل، وراٹ کوہلی جیسے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے جلدی آؤٹ ہو جانے کی وجہ سے ہندوستانی اننگز دباؤ میں آ گئی۔ اس کے علاوہ مڈل آرڈر بھی ناکام ثابت ہوا۔
Published: undefined
اوپنر شبھمن گل صرف 6 رنز بنا سکے۔ وراٹ کوہلی 18 گیندوں پر 20 رنز بنا کر دونتھ ویلالاگے کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ رشبھ پنت بھی 6 رن کے ذاتی اسکور پر مہیش تیکشنا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد دونتھ ویلالاگے نے شریئس ایر (8)، اکشر پٹیل (2) اور کلدیپ یادو (6) کی وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
بائیں ہاتھ کے اسپنر 21 سالہ دونتھ ویلالاتے نے 5.1 اوور میں 27 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ اسپینرز مہیش تیکشنا اور جیفری وینڈرسے نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح ہندوستانی بلے باز ایک بار پھر سست اور ٹرننگ ٹریک پر سری لنکن اسپنرز کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔ ہندوستان کے لیے واشنگٹن سندر نے نچلے آرڈر پر 25 گیندوں میں 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
Published: undefined
یہ سری لنکا کی تاریخی فتح ہے۔ 1997 کے بعد پہلی بار انہوں نے ہندوستان کو دو طرفہ ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔ اس سیریز کا پہلا میچ برابر رہا تھا۔ دوسرے میچ میں ہندوستان کو 32 رنز سے شکست ہوئی۔ تیسرے میچ میں 110 رنز کی شکست سے ظاہر ہوتا ہے کہ جیسے جیسے سیریز آگے بڑھی سری لنکن ٹیم کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی گئی۔ اس سیریز میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اسپنرز کے خلاف کمزوریاں بے نقاب ہو گئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined