ہندوستانی گیندبازوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رانچی ٹسٹ میچ کے تیسرے دن پہلے تو جنوبی افریقہ کو فالو آن کرایا اور پھر دوسری اننگ میں محض 132 رن کے اسکور پر 8 وکٹ گرا دئیے۔ ہندوستان کی جانب سے پہلے تیز گیندباز اُمیش یادو اور محمد شامی نے خطرناک گیندبازی کرتے ہوئے شروع کے 4 وکٹ آؤٹ کر دئیے اور پھر ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ اور شہباز ندیم نے اپنی اسپن سے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو پریشان کیا۔
Published: undefined
اس سے قبل ہندستان نے اپنے گیند بازوں کی شاندار گیندبازی کی وجہ سے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن پیر کو جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 162 رنز کے معمولی اسکور پر سمیٹ دی۔ اسی کے ساتھ میزبان ٹیم کو 335 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے جس سے حریف ٹیم کو مسلسل دوسرے میچ میں فالو آن کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے۔
Published: undefined
فاسٹ بولر محمد سمیع نے 22 رن پر دو وکٹ، امیش یادو نے 40 رن پر تین وکٹ، ڈیبو کرنے والے بولر شہباز ندیم نے 22 رن پر دو اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے 19 رن پر دو وکٹ نکالے۔ ڈرنکس کے بعد جنوبی افریقہ کی اننگز 56.2 اوور میں 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ہندستان نے اسے فالو آن کرا لیا۔ یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب اس کو فالو آن کرنا پڑا ہے۔ اس سے پہلے پنے ٹیسٹ میں بھی مہمان ٹیم کو فالو آن کرنا پڑا تھا جس میچ میں اسے اننگز اور 137 رنز سے شکست کھانی پڑی۔ہندستان نے پہلا ٹیسٹ 203 رنز سے جیتا تھا اور تین ٹسٹ میچوں کی سیریز میں وہ 2-0 سے پہلے ہی مضبوط حالت میں ہے۔ اب اس کے پاس رانچی میں حریف ٹیم کو وہائٹ واش کرنے کا موقع ہے۔
Published: undefined
جنوبی افریقہ نے کل اپنے 9 رن پر دو وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بلے بازوں جابر حمزہ نے صفر اور کپتان فاف ڈو پلیسس نے ایک رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ پلیسس اگرچہ اپنے کل کے اسکور میں کوئی اضافہ نہیں کر سکے اور تیسرے دن پانچ گیندوں بعد ہی فاسٹ بولر امیش یادو نے انہیں بولڈ کر ہندستان کو دن کا پہلا اور حریف ٹیم کا تیسرا وکٹ دلا دیا۔حمزہ اگرچہ ایک اینڈ سنبھال كر کھیلتے رہے اور 16 رن پر تین وکٹ سے ٹیم کے اسکور کو 107 تک لے گئے۔ انہوں نے 79 گیندوں میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 62 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ انہیں لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے بولڈ کر چوتھا وکٹ نکالا۔ ٹیم کے اسی اسکور پر پھر تمبا باووما بھی چلتے بنے جنہیں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی شہباز ندیم نے وکٹ کے پیچھے ردھمان ساہا کو کیچ کرایا۔
Published: undefined
باووما نے 72 گیندوں میں پانچ چوکے لگا کر 32 رن بنائے۔ باووما اور حمزہ نے 91 رنز کی مفید نصف سنچری شراکت کی۔ ہینرك كلاسین (6) کو جڈیجہ نے ہی بولڈ کیا اور لنچ تک جنوبی افریقہ کے 119 رنز پر چھ وکٹ نکال دیئے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد افریقی ٹیم نے اپنے اگلے چار وکٹ 33 رن کے فرق پر گنوا دیئے۔جارج لنزے نے سرا سنبھالنے کی کوشش کی اور 81 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 37 رن بنائے۔ وہ دہائی کے ہندسے تک پہنچنے والے ٹیم کے تیسرے بلے باز رہے جن کی جدوجہد یادو نے ختم کی اور انہیں نویں بلے باز کے طور پر آؤٹ کیا۔ ڈین پئٹ (4) کو محمد سمیع نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ کیگسو ربادا (صفر) کو یادو نے رن آؤٹ کیا جبکہ اینرچ نورتجے (4) کو ندیم نے ایل بی ڈبلیو کرکے حریف ٹیم کی اننگز سمیٹ دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined